پاک، افغان تجارت میں بہتری  کیلئے پُر اْمیدہیں، معید یوسف

      پاک، افغان تجارت میں بہتری  کیلئے پُر اْمیدہیں، معید یوسف

  

 اسلام آباد (این این آئی)افغان پارلیمانی وفد نے معاون خصوصی برائے قومی سلامتی ڈاکٹر معید یوسف سے ملاقات کی جس میں افغانستان اور خطہ میں امن و سلامتی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ڈاکٹر معید یوسف نے کہا کہ پاکستان افغانستان میں امن کا خواہاں ہے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان اور افغانستان کے باہمی تعلقات میں وزیر اعظم عمران خان کی حکومت میں بہتری آئی ہے،افغان پارلیمانی وفد نے افغانستان میں پاکستان کی کوشش کو سراہا۔پاکستان اور افغانستان کے درمیان تجارتی تعلقات اور لوگوں کی آمدورفت میں مزید بہتری کی اْمید ہے،ڈاکٹر معید یوسف نے افغان وفد سے کابل کے تعلیمی ادارے پر ہونے والے خودکش حملے پر اظہارافسوس کیا۔

معید یوسف

مزید :

صفحہ اول -