صدارتی الیکشن کا فیصلہ پنسلوینیا طے کریگا،ڈیموکریٹ امیدوار جوبائیڈن 

Oct 26, 2020


برسٹل (این این آئی) امریکا کے ڈیموکریٹ صدارتی امیدوار جو بائیدن نے امکان ظاہر کیا ہے کہ الیکشن کا نتیجہ پنسلوینیا طے کرے گا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جو بائیڈن نے برسٹل میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے پنسلوینیا ریاست کے عوام انہی کے حق میں ووٹ دیں گے۔امریکی اخبار نے بھی بتایا کہ پنسلوینیا، مشی گن اور وسکونسن طے کریں گی کہ الیکشن کون جیتے گا۔
جو بائیڈن

مزیدخبریں