جمرودمیں سپشل پرسنز کا خیبرڈسیبل آرگنائزیشن کے نام سے نئی تنظیم کا قیام

جمرودمیں سپشل پرسنز کا خیبرڈسیبل آرگنائزیشن کے نام سے نئی تنظیم کا قیام

  

جمرود(نمائندہ خصوصی) جمرودمیں سپشل پرسنز کا خیبرڈسیبل آرگنائزیشن کے نام سے نئی تنظیم کا قیام اور نئی کابینہ تشکیل دی گئی۔ضلع خیبر کی تحصیل جمرودمیں سپیشل پرسنز کا ایک اہم میٹنگ کا انعقاد ہوا جس میں کثیرتعداد میں معذورافراد نے شرکت کی۔میٹنگ میں متفقہ طور پر فیصلے کئے گئے جس میں  ”خیبرڈسیبل آرگنائزیشن“ کے نام سے نئی تنظیم کا بنیاد رکھا گیا اور اس کے لئے نئی کابینہ کا اعلان بھی کیاگیا۔جس میں صدرحضرت اللہ، نائب صدر سیف الرحمن،جنرل سکرٹری حضرت نبی، فنانس سکرٹری سعداللہ،جائنٹ سیکرٹری شافی اللہ، انفارمیشن سیکرٹری سلمان شاہ، پریس سیکرٹری گل عسکر، سپورٹس سیکرٹری اسلام الدین اور آفس سیکرٹری لعل وزیر کو منتخب کرکے نئی کابینہ تشکیل دے دی گئی ہیں۔شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے صدرحضرت اللہ نے کہا کہ وہ تمام سپیشل پرسنز کا بہت مشکور ہیں کہ ہمیں منتخب کرکے ہم پر اعتماد کیا اور وہ دن رات محنت سے اپنی زمہ داریاں نباء کر ان کے اعتماد پر پورا اُترنے کی بھرپور کوشش کرے گے۔انہوں نے کہا کہ خیبرڈسیبل آرگنائزیشن،غیرسیاسی تنظیم ہیں جو معاشرے میں معذور افراد کی فلاح و بہبود کے لئے کام کریں گی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -