وہ وقت دور نہیں جب پاکستان دنیا بھر میں باعث فخر بنے گا، قاسم سوری

وہ وقت دور نہیں جب پاکستان دنیا بھر میں باعث فخر بنے گا، قاسم سوری

  

اسلام آباد(آئی این پی) ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری نے کہا ہے کہ وہ وقت دور نہیں جب پاکستان دنیا بھر میں باعث فخر بنے گا، کوشش ہے قیام پاکستان کے مقاصد حاصل ہوں، انتہائی کم مالی وسائل کے باوجود پاکستان نے کورونا وبا پر قابو پایا۔ کورونا لہر میں تیزی کے دوران الخدمت فانڈیشن کی جانب سیخدمات انجام دینے والوں کیلئے تعریفی اسناد تقسیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی اسپیکر قاسم خان سوری کا کہنا تھا کہ کورونا کے عروج میں شھادت پانے والے عظیم انسان تھے۔ اسلامی فلاحی ریاست کا قیام تحریک انصاف حکومت کی ترجیح ہے، کوشش ہے قیام پاکستان کے مقاصد حاصل ہوں، انتہائی کم مالی وسائل کے باوجود پاکستان نے کورونا وبا پر قابو پایا۔ ترقی پزیر ممالک میں تو کورونا وبا کے عروج پر سٹورز تک بھی لوٹے گئے جبکہ بڑے ممالک میں علاج کی سہولتیں بھی کم رہیں، اللہ کا شکر ہے کہ غربت کے باوجود کورونا وبا میں ہم نے قوم کی ہرممکن خدمت کی جبکہ دنیا کی پیشن گوئی تھی کہ پاکستان میں تقریبا 80 ہزار لوگ کورونا سے مریں گے مگر اللہ پاک نے خاص کرم کیا۔ انہوں نے کہا کہ احساس پروگرام سے مستحقین میں اربوں روپے تقسیم کئے گئے، کررونا بحران کے باعث پاکستان میں ایک چھوٹی سی دکان بھی نہیں لوٹی گئی، وزیر اعظم کے ویژن سے کورونا پر قابو پایا، آج پوری دنیا پاکستان کی تعریف کر رہی ہے، اسلام کے قلعہ پاکستان کی حفاظت اور اس میں انصاف کا معاشرہ قائم کریں گے،وہ وقت دور نہیں جب پاکستان دنیا بھر میں باعث فخر بنے گا۔ تقریب میں الخدمت فانڈیشن کے دیگر مقررین نے خطاب کیا۔

قاسم سوری

مزید :

پشاورصفحہ آخر -