تھائی لینڈ، جمہوریت نوازوں کادوبارہ مظاہرے شروع کرنے کا فیصلہ

تھائی لینڈ، جمہوریت نوازوں کادوبارہ مظاہرے شروع کرنے کا فیصلہ

  

 بنکاک (آئی این پی) تھائی لینڈ میں جمہوریت نواز رہنما وں نے وزیر اعظم پرایوت چن اوچا کو مستعفی ہونے کے لیے دی گئی ڈیڈ لائن ختم ہونے کے بعد ملک میں مظاہروں کا سلسلہ دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ مظاہرے اتوار  کو  مقامی وقت کے مطابق شام چار بجے سے شروع ہو ئے  اور یہ سلسلہ (آج)پیر کے روز بھی جاری رہے گا۔ پرایوت چن اوچا کو مستعفی ہونے کے لیے دی گئی ڈیڈ لائن مقامی وقت کے مطابق دن دس بجے ختم ہو گئی ہے۔ مظاہرین ملک میں بادشاہت کے حوالے سے اصلاحات اور وزیراعظم کے استعفے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

تھائی لینڈ.

مزید :

پشاورصفحہ آخر -