پی ٹی آئی کی قیادت بوکھلاہٹ کا شکار ہے‘ میاں وجاہت

پی ٹی آئی کی قیادت بوکھلاہٹ کا شکار ہے‘ میاں وجاہت

  

نوشہرہ (رپورٹ)حلقہ پی کے 63پر عوامی نیشنل پارٹی کے نامزد امیدوار انجینئر میاں وجاہت کاکاخیل نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی اعلیٰ قیادت بوکھلاہٹ کی شکار ہو گئی ہے ایک وفاقی وزیر پی کے 63کے ضمنی انتخابات کے انتخابی مہم ووٹ مانگتے ہیں جب عوام آئے روز بڑھتی ہوئی مہنگائی کا شکایت کرتے ہیں اور ووٹ نہ دینے کا کہتے ہیں تو وہ وفاقی وزیر ان کو کہتے ہیں کہ آپ تحریک انصاف پر اعتماد نہ کریں لیکن میری عزت اور سیاسی ساکھ کا خیال رکھیں تحریک انصاف کو نہیں مجھے ووٹ دے دیں جو کہ نہ صرف بوکھلاہٹ کا منہ بولتا ثبوت ہے بلکہ تحریک انصاف کی اعلیٰ قیادت بھی اپنی پارٹی کی کارکردگی نے نالاں ہو گئی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کے روز اپنی جانب سے جاری کردہ ایک اخباری بیان میں کیا ہے انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت بری طرح ناکام ہو چکی ہے اور اور اسی ناکامی کی وجہ سے تحریک انصاف کی صوبائی اور مرکزی حکومتیں عوام کا اعتماد کھوچکی ہیں اورانشااللہ حلقہ پی کے 63کے ضمنی الیکشن میں عوامی نیشنل پارٹی عوامی ووٹ کی طاقت سے تحریک انصاف اور خود کو سیاست کے میدان کے شہسوار سمجھنے والوں کو عبرتناک شکست سے دوچار کرکے عوامی نیشنل پارٹی کی جیت کو یقینی بناکر دم لیں گے۔ 

مزید :

پشاورصفحہ آخر -