شیرگڑھ‘ جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائی‘ موٹر سائیکل چور گرفتار

شیرگڑھ‘ جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائی‘ موٹر سائیکل چور گرفتار

  

شیرگڑھ(نامہ نگار)شیرگڑھ پولیس کا ڈی پی او مردان ڈاکٹر زاہد اللہ کی خصوصی ہدایت پر جرائم پیشہ افراد کے خلاف جاری مہم کے دوران ایک کاروائی کے دوران موٹر سائیکل چور کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے چوری شدہ دو عدد موٹر سائیکل بر آمد کرلی تفصیلات کے مطابق شیرگڑھ پولیس نے ایس ایچ او عبد السلام خان کی قیادت  میں کامیاب کاروائی کے دوران موٹر سائیکل چور عبد اللہ ولد علی شاہ سکنہ گڑھی عثمان خیل مالاکنڈ ایجنسی کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے چوری شدہ دو عدد موٹر سائیکل بھی بر آمد کرکے مزید تفتیش شروع کردی میڈیا سے بات چیت کے دوران ایس ایچ او شیرگڑھ عبد السلام خان نے بتایا کہ علاقے سے  جرائم کے خاتمے کا تہیہ کر رکھا ہے جس کے لئے عوام کا تعاون از حد ضروری ہے انہوں نے کہا کہ اگر عوام پولیس کے ساتھ تعاون کرے اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف پولیس کو بروقت مطلع کرے تو علاقے سے جرائم کا خاتمہ ہوگا  اور امن قائم ہوگا انہوں نے کہا کہ علاقے میں امن کا قیام اور جرائم کا خاتمہ نصب العین ہے جس کے لئے دن رات ایک کی ہے اور جرائم کے خاتمے تک یہ مشن جاری رہیگا

مزید :

پشاورصفحہ آخر -