ملک کی معاشی صورتحال انتہائی خراب ہے‘ اعزاز الملک افکاری
تیمرگرہ (بیورورپورٹ)امیر جماعت اسلامی دیر پائین اعزاز الملک افکاری کے زیر صدارت ضلعی و تحصیل ذمہ داران اور برادر تنظیمات کا اجلاس۔ 29 نومبر 2020 کو کمر توڑ مہنگائی سودی نظام، عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ،چکدرہ اور چترال سی پیک روٹ کی بحالی کے لئے تاریخی عظیم الشان جلسہ کا انعقاد کیا جا ئیگا۔ امیر ضلع اعزازالملک افکاری کے زیر صدارت اجلاس سیاسی اور تنظیمی امور کا جائزہ لیا گیا جبکہ 29 نومبر کے جلسے کے لئے انتظامات ترتیب دئے گئے۔ ذمہ داران سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی دیر پائین اعزاز الملک افکاری نے کہا کہ ملک میں اس وقت معاشی صورتحال انتہائی خراب ہے۔ مہنگائی نے عام آدمی کی زندگی سے خوشیاں چھین لی ہے۔ سودی نظام نے عوام کی زندگی اجیرن کردی ہے۔ ختم نبوت عقیدے میں نقب لگانے کی کوششیں کی جارہی ہے قادیانیت کے فروغ کے لئے پر قسم کے حربے استعمال کئے جارہے ہے۔کمر توڑ مہنگائی اور ملکی دیگر مسائل کے ساتھ ساتھ چکدرہ،چترال سی پیک روٹ کی منسوخی یہاں کے عوام کے ساتھ مذاق ہے اس کے لئے ہر محاذ پر آواز اٹھائیں گے۔ یہاں کے عوام کے حقوق پر سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ ان شائاللہ 29 نومبر کو ضلع دیر کی تاریخ کا عظیم الشان جلسہ ہوگے۔ جس سے صوبائی امیر مشتاق احمد خان اور مرکزی امیر سراج الحق خطاب کریں گے