کوہاٹ چیمبر کی عمارت کیلئے پلاٹ کی منظور اولین ترجیح ہے: اسد جاوید 

        کوہاٹ چیمبر کی عمارت کیلئے پلاٹ کی منظور اولین ترجیح ہے: اسد جاوید 

  

 کوھاٹ (بیورو رپورٹ) کوھاٹ چیمبر آف کامرس کی اپنی عمارت کے لیے پلاٹ کی منظوری حاصل کرنا ہماری اولین ترجیح ہو گی اس سلسلے میں ضلعی انتظامیہ اور صوبائی حکومت کے ساتھ رابطے میں ہیں چیمبر آف کامرس سے عوام کیا فائدہ اٹھا سکتے ہیں اس شعور کی فراہمی کے لیے مختلف پروگرامات کرنے کے لیے لائحہ عمل تشکیل دیں گے ان خیالات کا اظہار کوھاٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے نو منتخب صدر اور سابقہ وائس چیئرمین کینٹ بورڈ اسد جاوید نے میڈیا نمائندوں سے غیر رسمی بات چیت کے دوران کیا انہوں نے بتایا کہ پورے جنوبی اضلاع میں سب سے متحرکک کوھاٹ چیمبر آف کامرس ہے جس سے دوسرے اضلاع کے تاجر بھی فیض یاب ہو رہے ہیں چیمبر کی بلڈنگ کے حوالے سے انہوں نے بتایا کہ پہلے مرحلے میں چیمبر کی بلڈنگ کے لیے پلاٹ کا حصول ایک مسئلہ ہے جس کو بہت جلد حل کر لیا جائے گا اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر کوھاٹ نے یقین دہانی کروائی ہے اور جلد ہمارا وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا اور وزیر بلدیات سے ملاقات کریں گے پلاٹ الاٹمنٹ کے بعد بلڈنگ کی تعمیر بڑا مسئلہ نہیں ہے اسد جاوید نے بتایا کہ کوھاٹ میں پہلی مرتبہ ڈپٹی کمشنر کوھاٹ نے ضلع بھر بلکہ ڈویژن بھر میں بزنس کو مزید بڑھانے بے روزگاری کے خاتمے اور تاجران کو بہتر انداز میں آگے بڑھنے کے لیے ایک پروگرام منعقد کیا جس میں چیمبر آف کامرس کی جانب سے کئی نئے آئیڈیاز دیئے گئے جس کو نہ صرف ضلعی انتظامیہ بلکہ تاجر برادری نے بھی کافی سراہا اسد جاوید نے کہا کہ سمال انڈسٹریز کے ذریعے بہترین طریقے سے انوسٹمنٹ کی جا سکتی ہے چھوٹے چھوٹے کارخانے لگانے سے نہ صرف بے روزگاری میں کمی بلکہ دیگر کئی فوائد بھی حاصل کیے جا سکتے ہیں حکومت کو چاہیے کہ سمال انڈسٹریز کے قیام میں اور اس میں کاروبار کا آغاز کرنے والوں کے لیے خصوصی پیکج اور مراعات کا اعلان کرے اسد جاوید نے واضح کیا کہ وہ وقت دور نہیں جب کوھاٹ چیمبر آف کامرس کے پلیٹ فارم سے نادار اور غریب طلباء‘ بیواؤں‘ یتیموں کی نہ صرف مالی مدد کی جائے گی بلکہ کوھاٹ کی ترقی اور عوام کی خوشحالی میں چیمبر آف کامرس کا نمایاں کردار ہو گا انہوں نے کاروباری حضرات سے درخواست کی کہ وہ چیمبر آف کامرس کے ممبر بنیں تاکہ ان کے کاروبار مزید ترقی کر سکیں۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -