ملکی حالات سنگین، لاقانونیت، کرپشن سے ادارے تباہ، ڈاکٹر زبیر الوری 

  ملکی حالات سنگین، لاقانونیت، کرپشن سے ادارے تباہ، ڈاکٹر زبیر الوری 

  

 دھنوٹ(سٹی رپورٹر)وزیراعظم عمران خان نے اپنے اردگرد کرپٹ مافیاء بیٹھایا ہوا ہے جو خود کرپٹ ہوں وہ قوم کے لیئے کیا کرسکتے ہیں حکومت مکمل ناکام ہوچکی ہے ان خیالات کا اظہار ملی یکجہتی پاکستان کے صدر علامہ ڈاکٹر محمد زبیر الوری نے رستم رائس فیکٹری لائل پورمیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ مودی سے بھی بد تر حکومت ہے وزیراعظم اپنے(بقیہ نمبر51صفحہ7پر)

 ارد گرد بیٹھے ہوئے شوگر،گندم اور ادویات ساز مافیاء کے خلاف بھی کاروائی نہیں کرسکتے ہیں۔اس وقت بہت خطر ناک ملکی صورتحال ہے جو وزیراعظم کہتا تھا کہ میں ورلڈ بنک اور آئی ایم ایف کے پاس نہیں جاؤں گا آج وہ بھی آئی ایم ایف کی گود میں بیٹھا ہوا ہے اور ملک قرضوں کے بوجھ تلے جارہا ہے لاقانویت،مہنگائی اور کرپشن نے عوام کو خودکشیوں پر مجبور کردیا ہے انہوں نے مزید کہا کہ حکمران پی ڈی ایم سے خوفزدہ ہیں اور اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئے ہیں ایک سوال کے جواب پر انہوں نے کہا کہ کرونا اتنا مشکل نہیں ہے جتنا ہماری کمزور حکومت نے بنایا ہوا ہے ہمارے ایمان کمزور ہوچکے ہیں اللہ کے گھر میں جانے سے بیماریاں ختم ہوتی ہیں لیکن موجودہ حکومت نے مساجد کو تالے لگوا دیئے ہیں اس موقع پر جماعت اہلسنت کے ضلعی صدرپیر سید خورشید شاہ بخاری،چوہدری اکبر میؤ،چوہدری لیاقت میؤ اور چوہدری رستم علی میؤ ودیگر موجود تھے۔

زبیر الوری

مزید :

ملتان صفحہ آخر -