عید میلاد النبی،ؐ بازاروں، گلی محلوں کو سجانے کاسلسلہ تیز مساجد، گھروں میں خصوصی محافل
خانیوال (بیورورنیوز)خانیوال سمیت صوبہ بھر میں عید میلادالنبی ؐ کے حوالے سے تیاریاں عروج پر شہر سمیت دیگر دونواح کی تحصیلوں اور بڑے قصبات میں عیدمیلادالنبی ؐ(بقیہ نمبر54صفحہ7پر)
کے حوالے سے خصوصی سٹال قائم کردیئے گئے ہیں جہاں پر مختلف اقسام کی اشیاء کی فروخت عروج پر ہے مساجد، سرکاری ونیم سرکاری عمارتوں پر برقی قمقمے لگائے جارہے ہیں جبکہ بازاروں اور گلی محلوں کو مختلف جھنڈیوں سے سجانے کا سلسلہ بھی جاری ہے مساجد، سرکاری ونیم سرکاری عمارتوں پر برقی قمقمے لگائے جارہے ہیں جبکہ بازاروں اور گلی محلوں کو مختلف جھنڈیوں سے سجانے کا سلسلہ بھی جاری ہے عیدمیلادالنبی کے حوالے سے مختلف مساجد اور گھروں میں محافل اور نعت خوانی کا سلسلہ بھی جرای ہے جن میں علماء اکرام عیدمیلاد النبی ؐ کے حوالے سے خطبات دے رہے ہیں جلوس کے حوالے سے روٹس اور سکیورٹی کے انتظامات کو بھی انتہائی سخت کیا جارہا ہے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچنے میں مدد مل سکے۔تصویرہمراہ ہے