الیکشن چرانے والوں کو اب جانا پڑے  گا، سابق صوبائی وزیر احمد یارہنجرا

الیکشن چرانے والوں کو اب جانا پڑے  گا، سابق صوبائی وزیر احمد یارہنجرا

  

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)سابق صوبائی وزیر جیل خانہ جات وضلعی صدر مسلم لیگ ن ملک احمد یار ہنجراء نے کہا ہے کہ تحریک(بقیہ نمبر55صفحہ7پر)

 انصاف قوم کے ساتھ جو کچھ کر رہی ہے اس کے نتیجہ میں عوام نے خود ہی تحریک نجات شروع کر دی ہے،اب یہ تحریک رکنے والی نہیں،پی ڈی ا یم کے جلسے اس تحریک میں آخری کیل ثابت ہوں گے،عوام5نومبرکو ہونے والے جلسہ میں بھر پور شرکت کریں، مہنگائی اورسلیکٹڈ حکومت کے خلاف 5 نومبر مظفر گڑھ کا احتجاج انشاء اللہ حکمرانوں پر ضرب کاری ثابت ہو گا،ان خیالات کااظہار انہوں نے ہنجراء ہاؤس پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ 5نومبر کو عوام اس مہنگائی کے خلاف نکلیں، آٹا چور چینی چور ادویات چور اور الیکشن چرانے والوں کے خلاف ہم نہیں تو کون نکلے گا، اب مہنگائی کے خلاف نہیں نکلو گے تو یہ مہنگائی غریب کو کھا جائیگی،انہوں نے کہا کہ 98 فی صد غریب لوگ اس مہنگائی کی وجہ سے غربت کی لکیر سے نیچے کی زندگی گزارنے پر مجبور ہو چکے ہیں، اس مہنگائی کے خلاف اس سلیکٹڈ حکومت کے خلاف 5 نومبر مظفر گڑھ کا احتجاج ضرب کاری ثابت ہو گا،اورنج ٹرین منصوبے کے افتتاح کے سوال پر انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کا خواب شرمندہ تعبیر ہونے جا رہا ہے، لاہور والے شہباز شریف سے اظہار تشکر کا دن منائیں گے کیونکہ دنیا اورنج لائن منصوبے کو شہباز شریف کے نام سے جانتی ہے،انہوں نے کہا کہ شہباز شریف نے اس منصوبے کا سنگ بنیاد رکھا اور دن رات محنت سے اسے مکمل کرایا، اس کی مخالفت کرنے والے اب کس منہ سے افتتاح کر کے کریڈٹ لے رہے ہیں جبکہ جو اصل ہیرو ہے وہ سیاسی انتقام کے باعث آج حوالات میں ہے،مسلم لیگ ن اس منصوبے کا خود افتتاح کر کے شہباز شریف کے خواب کی تکمیل کا جشن منائیں گے،انہوں نے مزید کہا کہ تحریک انصاف قوم کے ساتھ جو کچھ کر رہی ہے، اس کے نتیجہ میں عوام نے خود ہی تحریک نجات شروع کر دی ہے ا ب یہ تحریک رکنے والی نہیں، پی ڈی یم کے جلسے اس تحریک میں آخری کیل ثابت ہوں گے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -