مولانا معاویہ اعظم طارق ان ایکشن   جھنگ سٹی میں ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح

  مولانا معاویہ اعظم طارق ان ایکشن   جھنگ سٹی میں ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح

  

احمدپورسیال(نامہ نگار)رکن صوبائی اسمبلی مولانا معاویہ اعظم طارق نے جھنگ سٹی میں ترقیاتی کاموں کا افتتاح کردیا (بقیہ نمبر56صفحہ7پر)

ہے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز گلی مسجد اللہ والی اور وارڈ نمبر1تا6جھنگ سٹی کی چارگلیوں کی تعمیر کا افتتاح ایم پی اے مولانا معاویہ اعظم طارق نے اپنے دست مبارک سے کیا۔اس موقع پر ان کے ساتھ سابق صوبائی منسٹر پنجاب شیخ حاکم صاحب، چوہدری یعقوب صاحب، ریحان وسیم، رمضان جانا، عاصم بھٹی، عرفان علی سرگانہ سمیت سینکڑوں اہلیان علاقہ موجود تھے۔ افتتاح کے موقع پر ایم پی اے مولانا معاویہ اعظم نے اپنے خطاب میں کہا کہ شہر اور علاقے کی ترقی ہمارا مشن ہے۔ ہم عوام کی خدمت کا ایجنڈہ لے کر آئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم دعووں اور نعروں پر نہیں بلکہ کام پر یقین رکھتے ہیں اور عوامی خدمت کیلئے عملی اقدامات کرتے ہیں۔ انہوں نے متعلقہ ٹھیکیدار کو بہتر اور معیاری کام کرنے کی ہدایت کی۔انہوں نے کہا کہ اس سے عوام کا معیار زندگی بلند ہوگا۔اہلیان علاقہ جھنگ سٹی نے مولانا معاویہ اعظم طارق کی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ان کے ترقیاتی کاموں کو سراہا ہے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -