کامرس کالج جام پور: دو طالبات کی  ڈی کام میں نمایاں پوزیشن، وزیراعلیٰ  کی طرف سے شیلڈز دینے کااعلان

  کامرس کالج جام پور: دو طالبات کی  ڈی کام میں نمایاں پوزیشن، وزیراعلیٰ  کی ...

  

جام پور (نامہ نگار) کامرس کالج جام پور کی دو طالبات نے  ڈی کام کے امتحان میں  صوبہ بھر میں پہلی ودسری پوزیشن (بقیہ نمبر50صفحہ6پر)

حاصل کرکے راجن پور کا نام فخر سے بلند کر دیا ہے۔ مختلف سیاسی وسماجی شخصیات کی طرف پرنسپل کو  مبارک بادی کے پیغامات دئیے گئے ہیں تفصیل کے مطابق کامرس کالج جام پو رکی دو طلباء بشری محسن نے اکاونٹس گروپ میں ایک ہزار 75 نمبر حاصل کرکے   صوبہ بھر میں پہلی۔ ماریہ نواز نے شارٹ ہینڈز میں  ایک ہزار  75 نمبر حاصل کرکے دوسری جبکہ مہرین فاطمہ نے ایک ہزار اکسٹھ نمبر حاصل کرکے تیسری پوزیشن حاصل کرکے ریکارڈ قائم کر تے ہوئے راجن پور کا نام روشن کر دیا ہے۔ شاندار کامیابی پر پرنسپل پروفیسر حشمت سعود کو وفاقی وزیر ذرتاج گل۔ صوبائی مشیر صحت حنیف خان پتافی۔ سابق ممبر قومی اسمبلی ڈاکٹر مینا جعفرخان لغاری۔ پرنسپل ڈاکٹر شکیل پتافی۔ میڈیم کنیز فاطمہ۔ شہناز بی بی۔ ربنواز خان مونس۔ پروفیسر ارشد بخاری۔ فخر بزدار خان۔ شاہ نواز خان۔ ڈاکٹر غلام یاسین خان۔ پروفیسر جاوید پتافی۔ پروفیسر ماجد حیات۔ پروفیسر پیر بخش خان۔ پر وفسیر شفیق خان لنگرانہ۔ ودیگر نے مبارک باد دی ہے۔ دریں اثناء جلد وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار پروقار تقریب میں طالبہ اور پرنسپل کو ایوارڈ دیں گے۔25/10/2020

مزید :

ملتان صفحہ آخر -