ملتان ائیر پورٹ:دبئی سے ڈی پورٹ ہونیوالے دومسافر گرفتار، تحقیقات شروع
ملتان(وقائع نگار) غیر قانونی طریقے سے دوبئی میں رہائش اختیار کر(بقیہ نمبر47صفحہ6پر)
نے کے الزام میں دوافراد کو جلا وطن کرنے پر ملتان ایئر پورٹ پر ایف آئی اے حکام نے اپنی تحویل میں لیا گیا ہے۔تفصیل کے مطابق گزشتہ روز دوبئی سے ملتان ایئر پورٹ پہنچنے والی نجی ایئر لائن میں سوار دو مسافرنواب شاہ کا رہائشی مشتاق احمد اور خانیوال کا رہائشی ثنا اللہ کو غیر قانونی طریقے سے رہائش اختیار کرنے کے الزام میں جلا وطن کردیا گیاہیں جو ملتان ایئر پورٹ پہنچنے پر ایف آئی اے کے اہلکاروں نے اپنی تحویل میں لے لیا گیا جن کے بارے میں معلوم ہواکہ دونوں مسافر سنگل انٹری ویزا رکھتے تھے جس کے لئے انہوں نے پہلے ہی ایک سفر کیا ہواتھا جہنوں نے 23اکتوبر کو کراچی سے ایئر پورٹ سے دوبارہ اسی ویزا کے ذریعے سفر کیا اور امیگریشن ایم آئی اے پی میں کی گئی تھی جس پر ایف آئی اے عملہ نے دونوں مسافروں کو جے آئی اے پی کراچی میں ایف آئی اے عملے کے حوالے کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے مسافروں کے خلاف کارروائی شروع کردی ہے۔