چور شہری کے گھر سے30لاکھ کی ملکی،غیر ملکی کرنسی لیکر فرار

   چور شہری کے گھر سے30لاکھ کی ملکی،غیر ملکی کرنسی لیکر فرار

  

ملتان (وقائع نگار) تھانہ بی زیڈ کے علاقے شالیمار کالونی میں شہری کے گھر سے نامعلوم چوروں نے 30 لاکھ روپے کی ملکی و غیر ملکی کرنسی چوری کرلی۔جبکہ پولیس چوروں کا (بقیہ نمبر49صفحہ7پر)

سراغ لگانے میں بری طرح ناکام رہی ہے۔معلوم ہوا ہے تھانہ بی زیڈ کے علاقے شالیمار کالونی میں امداد حسین اپنی فیملی کے ساتھ شادی کی تقریب میں گئے ہوئے تھے۔واپس  گھر آئے تو دیکھا گھر سے دس ہزار امریکی ڈالر، 23 ہزار ریال اور پانچ لاکھ روپے نامعلوم چوروں نے چرا کر لے۔اور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔پولیس نے موقع پر پہنچ کر روایتی بے حسی کا مظاہرہ کیا۔کاغذی کاروائی کے بعد چلے گئے۔اور ملزمان کا سراغ نا لگا سکے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -