رحیم یارخان: چور12وارداتوں میں لاکھوں کا سامان، نقدی سمیٹ کرفرار 

  رحیم یارخان: چور12وارداتوں میں لاکھوں کا سامان، نقدی سمیٹ کرفرار 

  

 رحیم یار خان (بیورو رپورٹ)پولیس کارکردگی کے دعوے دھرے رہ گے مزید 12 وارداتوں میں ملزمان نقدی‘ طلائی زیورات‘ موٹر سائیکل‘ گندم‘ بیٹریاں اور مویشی چرا لے گئے تفصیل کے مطابق چوری کی پہلی واردات الجلال ٹاؤن کے رہائشی اختیار احمد کیساتھ پیش(بقیہ نمبر46صفحہ7پر)

 آئی جہاں ملزم خالد محمود وغیرہ نے 10 ہزار روپے کی نقدی چرا لی‘ دوسری واردات صرافہ بازار کے رہائشی شہزاد ندیم کے ساتھ پیش آئی جہاں نامعلوم ملزمان نے 3 لاکھ 42 ہزار روپے مالیت کا موٹر سائیکل چرا لیا‘ تیسری واردات جن پور کے رہائشی محمد ابوبکر کے ساتھ پیش آئی جہاں نامعلوم ملزمان نے 1 لاکھ 10 ہزار روپے کی نقدی اور طلائی زیورات چرا لیے‘ چوتھی واردات اڈا خانپور کے رہائشی عاطف ممتاز کے ساتھ پیش آئی جہاں نامعلوم ملزمان نے 45 ہزار روپے مالیت کا موٹر سائیکل چرا لیا‘ پانچویں واردات عدالت ایریا کے رہائشی محمد طارق جاوید کے ساتھ پیش آئی جہاں نامعلوم ملزمان نے 30 ہزار روپے مالیت کا موٹر سائیکل چرا لیا‘ چھٹی واردات سٹیلائیٹ ٹاؤن کے رہائشی امجد علی کے ساتھ پیش آئی جہاں نامعلوم ملزمان نے 25 ہزار روپے مالیت کا موٹر سائیکل چرا لیا‘ ساتویں واردات رشید آباد کے رہائشی محمد غفار کے ساتھ پیش آئی جہاں نامعلوم ملزمان نے 50 ہزار روپے مالیت کا موٹر سائیکل چرا لیا‘ آٹھویں واردات سانگلہ کے رہائشی مظہر جاوید کے ساتھ پیش آئی جہاں نامعلوم ملزمان نے 1 لاکھ 29 ہزار روپے مالیت کا موٹر سائیکل چرا لیا‘ نویں واردات خانبیلہ کے رہائشی سعید احمد کے ساتھ پیش آئی جہاں 6 ملزمان عبدالستار وغیرہ نے 10 لاکھ روپے مالیت کی بیٹریاں چرا لی‘ دسویں واردات صادق پور کے رہائشی محمد امین کے ساتھ پیش آئی جہاں 3 ملزمان شبیر احمد وغیرہ نے 40 ہزار روپے مالیت کی گندم چرا لی‘ گیارہویں واردات پیر بھورا سلطان کے رہائشی عبدالحمید کے ساتھ پیش آئی جہاں 4 ملزمان صدیق احمد وغیرہ نے 85 ہزار روپے مالیت کے مویشی چرا لیے جبکہ بارہویں واردات درگڑہ کے رہائشی محمد شبیر کے ساتھ پیش آئی جہاں 3 ملزمان محمد اکمل وغیرہ نے 35 ہزار روپے مالیت کے مویشی چرا لیے اور فرار ہوگئے‘پولیس نے مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی۔

وارداتیں 

مزید :

ملتان صفحہ آخر -