ملتان:مختلف علاقوں میں چور،ڈاکو سرگرم، شہریوں کو لاکھوں کانقصان 

  ملتان:مختلف علاقوں میں چور،ڈاکو سرگرم، شہریوں کو لاکھوں کانقصان 

  

 ملتان(وقائع نگار)  ڈکیتی و چوری کی مختلف وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے مالیت کی نقدی و قیمتی اشیا سے محروم ہوگئے پولیس نے مقدمات کا اندراج کر کے کاروائی شروع کر دی ہے۔تفصیل کے مطابق تھانہ الپہ کے علاقے چھوٹی جھوک قیصر عباس سے تین مسلح ڈاکو(بقیہ نمبر45صفحہ7پر)

 نے روک کر نقدی1لاکھ چھین لی اور فرار ہوگئے، اسی تھانہ کی حدود بستی ٹبی والہ ملک اللہ بخش کیگھر چار نامعلوم افراد نے گھس کر اسلحہ کی نوک پر اہل خانہ کو یرغمال بناکر نقدی70ہزار سمیت تین تولہ طلائی زیورات اسلحہ لہراتے ہوئے لیکر فرار ہوگئے،تھانہ کینٹ کے علاقے ڈاکخانہ والی گلی حسن اشرف سے دو ڈاکو نے گن پوائنٹ پر نقدی و موبائل مالیت17ہزار لیگئے، تھانہ جلیلآباد کے علاقے جلیلآباد کالونی اسد اللہ دو ڈاکو نے اسلحہ کے زور پر نقدی و موبائل مالیت 33ہزار چھین کر لیگئے، تھانہ مخدوم رشید کے علاقے عامر حنیف کی دوکان میں تین مسلح ڈاکو نے داخل ہوکر نقدی2لاکھ لیگئے، تھانہ نیوملتان کے علاقے محمد عمران سے موٹرسائیکل سوار تین افراد جھپٹا مارکر موبائل و نقدی مالیت26ہزار،تھانہ سیتل ماڑی کے علاقے محمد عرفان سے بھی تین موٹرسائیکل سوار ملزمان جھپٹا مارکر نقدی و موبائل چھین کر فرار ہوگئے،تھانہ کینٹ کے علاقے امپیریل چوک محمد یسین کی جیب سے موبائل مالیت17ہزار، نشتر ہسپتال کے باہر سے طالب حسین کی موٹرسائیکل، بنیابین کے دو موبائل مالیت65ہزار، تھانہ چہلیک کے علاقے کچہری سے ارسلان لغاری کا موبائل مالیت25ہزار، تھانہ سٹی جلالپور کے علاقے علی حسن کی موٹرسائیکل، تھانہ شاہ شمس کے علاقے بائی پاس شریف دین کے کنٹینر سے56کاٹن بسکٹ، تھانہ لوہاری گیٹ کے علاقے نذر عباس کی جیب سے موبائل مالیت 30ہزار، تھانہ دولت گیٹ کے علاقے اعوان پورہ محمد عامر کی موٹرسائیکل، چوک دولت گیٹ عدنان بشیر کا موبائل مالیت30ہزار، تھانہ گلگشت کے علاقے محمد اعجاز کی موٹرسائیکل، تھانہ بی زیڈ کے علاقے محمد عارف کے ٹاور سے 24بیٹیریاں، رشیدہ ا?باد غلام رسول سے نقدی52ہزار جبکہ تھانہ سیتل ماڑی کے علاقے محمد فیضان کے گھر سے ملزم ارسلان وغیرہ موٹر ودیگر سامان مالیت40ہزار چوری ہوگئے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -