شاہ جمال: پٹرول سے بھرے ٹینکر کو حادثہ  ریسکیو ٹیموں،پولیس کا بروقت آپریشن

  شاہ جمال: پٹرول سے بھرے ٹینکر کو حادثہ  ریسکیو ٹیموں،پولیس کا بروقت آپریشن

  

شاہجمال(نمائندہ پاکستان)اڑتالیس ہزار لٹر پٹرول سے بھراتیز رفتار آئل ٹینکر بے قابو ہو کرکھائی میں الٹ گیاہے (بقیہ نمبر45صفحہ6پر)

.بستی بلوچاں کے قریب جتوئی روڈ پر رات کے وقت 48000لٹر پٹرول سے لوڈ پارکو کی جانب رواں دواں تیز رفتار آئل ٹینکر  بے قابو ہو کر کھائی میں الٹ کر گر گیا تاہم تیل بہنے سے محفوظ رہا ٹرالر میں موجود عملہ کو سخت چوٹیں لگیں تاہم کوئی جانی نقصان نہ ہوا اطلاع ملنے پر پٹرولنگ پوسٹ میر حاجی,تھانہ شاہ جمال کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور علاقہ کو سیل کر کے ہر قسم کی آمدو رفت کے لئیے بند کر کے کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کے لئیے ریسکیو1122 کے اہلکار ایمبولینس اور فائر بریگیڈ کی گاڑی منگوا لی بعد ازاں حفاظتی اقدامات مکمل کر کے با حفاظت پٹرول منتقل کر کے ٹرالر کو ریسکیو کر لیا گیاہے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -