گھریلو رنجش پرفائرنگ 2افراد زخمی

  گھریلو رنجش پرفائرنگ 2افراد زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


رحیم یارخان (بیورو رپورٹ)گھریلورنجش کی بناء  پربااثرملزمان کی ایماء پر مسلح ملزمان نے فائرنگ کردی‘ گولیاں (بقیہ نمبر41صفحہ6پر)

 لگنے پر باپ بیٹا زخمی‘ تفصیل کے مطابق بستی لقمان کا رہائشی غلام شبیر اپنے بیٹے مشیراحمد کے ہمراہ جارہاتھاکہ دو ملزمان لیاقت علی اور حاکم علی  بستی میں فائرنگ کررہے تھے۔ ملزمان نے مشیراحمد کو گلی سے گزرنے پر منع کیا جس پر تکرار ہوگئی اورملزمان نے جان سے ماردینے کی کی خاطر فائرنگ کردی‘ جس کے نتیجہ میں والد غلام شبیر اور بیٹا مشیراحمد شدید زخمی ہوگئے‘ اطلاع پاکر پولیس نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ پولیس نے کارروائی شروع کردی۔