رحیم یارخان:بچے کا غلط آپریشن،ورثا  کا ڈاکٹر کیخلاف احتجاج، منت سماجت  کے بعد معاملہ ختم، پولیس بھی واپس

  رحیم یارخان:بچے کا غلط آپریشن،ورثا  کا ڈاکٹر کیخلاف احتجاج، منت سماجت  کے ...

  

رحیم یارخان (بیورو رپورٹ) بستی والا صادق آباد کے رہائشی نذیراحمد اپنے چارسالہ بیٹے منیراحمد کو بائیں بازو میں (بقیہ نمبر39صفحہ6پر)

 انفکیشن ہونے پر نجی رضیہ ہسپتال لے آیا جہاں پرڈاکٹر ضیاء نے مبینہ غفلت کامظاہرہ کرتے ہوئے بائیں بازو کی بجائے دائیں بازو کاآپریشن کردیا‘ معلوم پڑنے پرورثاء نے احتجاج شروع کردیااور پولیس 15پر اطلاع فراہم کردی‘ جس پر تھانہ سٹی صادق آباد کی پولیس موقع پر پہنچ گئی جس پر ہسپتال کے منیجنگ ڈائریکٹر ڈاکٹر راؤ ندیم وغفلت کامظاہر کرنے والے ڈاکٹرز کو بیٹھا کر ورثاء سے غفلت کا مظاہرہ کرنے پر معافی مانگتے ہوئے منت سماجت شروع کردی جس پروالد نذیراحمد نے ڈاکٹرز کو بچے کی طبی سہولیات پر آنے والے تمام اخراجات کی ذمہ داری اٹھانے پر پولیس کو تحریری طور پر قانونی کارروائی نہ کرنے کی درخواست پیش کردی ہے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -