وفاقی، صوبائی اداروں سے لاکھوں ملازمین فارغ کرنیکی تیاریاں مکمل

  وفاقی، صوبائی اداروں سے لاکھوں ملازمین فارغ کرنیکی تیاریاں مکمل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


خیر پور سادات (نمائندہ خصوصی) اسلم خان چیئرمین رہبر تحریک اور ظفر سومرو مرکزی میڈیا کوارڈینیٹر  نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ  کرونا وبا کے دوران سٹیل ملز کے ہزاروں ملازمین کی جبری برطرفیوں کے احکامات جاری کرنے کے بعد پی ٹی ڈی سی علامہ (بقیہ نمبر25صفحہ6پر)

اقبال اوپن یونیورسٹی نادرا پاکستان ریڈیوپاکستان سمیت تمام عوامی اداروں سے ہزاروں ملازمین کو ملازمتوں سے فارغ کردیا گیا ہے۔ ریاست مدینہ کے دعوے داروں نے عوام کو بیروزگاری،  مہنگائی اور غربت کا تحفہ دیا ہے۔ آئی ایم ایف کے ایما پر وفاقی اور صوبائی اداروں کی تنظیم نو کے نام پر لاکھوں ملازمین کی جبری برطرفیوں کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔ ان ملازمین اور محنت کشوں نے اپنی ساری زندگیاں ان اداروں کو دیں اب ان کو یوں اچانک رات گئے نوٹس کے ذریعے جبری برطرف کرنا کسی صورت میں بھی قابل قبول نہیں ہے حکومت خزانہ خالی ہونے اور قرضوں کے بوجھ کا واویلا کر رہی ہے تاہم عام ملازم کے لئے ہی خزانہ خالی ہے جبکہ کورونا وبا کے دوران 1800ارب سے زائد کے ریلیف فنڈ ز سے سرمایہ داروں کو نوازا گیا اور اعلیٰ بیوروکریسی کی تنخواہوں میں 150فیصد ایگزیکٹو الاؤنس میں اضافہ دیکھا گیا۔اب صورتحال یہ ہے کہ حکومت پرامن احتجاج کا حق بھی چھین رہی ہے،  یونین سازی پر قدغن لگانے کی کوشش کی جا رہی ہے اورکئی اداروں میں لازمی سروسز ایکٹ کا نفاذ کیا گیا ہے۔ یہ آئین پاکستان خلاف ورزی ہے موجودہ حکومت ہمیں اس موڑ پر لے آئی ہے کہ ہمارے سامنے جدوجہد ہی واحد راستہ ہے۔  ہم حکومت کو باور کروا دینا چاہتے ہیں کہ ہم صر ف ان کی باتوں اور دعووں پر ٹلنے والے نہیں۔  ہم ڈی چوک سے آغاز ہونے والی اس تحریک کو ہر ادارے میں پھیلائے گے آئندہ ماہ پورے پاکستان میں لیبر کانفرنسز کا انعقاد کیا جا ئے گا۔  حالات کو مد نظر رکھتے ہوئے ملک گیر احتجاجات اور ہڑتالوں سے انکا ر نہیں کیا جا سکتا۔ ہم حکومت وقت کو موقع دے رہے ہیں کہ وہ ہمارے جائزمطالبات کو فوری طورہر تسلیم کرے ورنہ ملازمین کے حقوق کے لئے پورے ملک کو جام کرنا پڑے تو اس سے بھی دریغ نہیں کیا جائے گا۔ ہم آئین پاکستان اور ملک کے قوانین کی روشنی میں ہر ممکن حد تک جائیں گے۔
تیاریاں