این جی اوز، غیر منافع بخش تنظیموں کو جلد رجسٹریشن کرانیکا حکم

  این جی اوز، غیر منافع بخش تنظیموں کو جلد رجسٹریشن کرانیکا حکم

  

رحیم یار خان (بیورو رپورٹ) حکومت پنجاب نے سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال ڈیپارٹمنٹ کو ہدایت کی ہے کہ رحیم یار خان سمیت تمام اضلاع میں پنجاب چیئرٹی کمیشن (بقیہ نمبر28صفحہ6پر)

ایکٹ 2018ء پر عمل درآمدکے لئے این جی اوز اور غیر منافع بخش تنظیموں کی رجسٹریشن کا عمل جلد مکمل کیا جائے۔ رجسٹریشن کا عمل آن لائن ہے اور تمام این جی اوز چیرٹی ایکٹ کے تحت اپنی رجسٹریشن جلد مکمل کریں۔ جاری مراسلہ میں کہاگیاہے کہ حکومت پنجاب کی جانب سے غیر سرکاری ادارے اور غیر فنافع بخش تنظمیوں کی از سر نو رجسٹریشن کی جا رہی ہے، حکومت پنجاب نے این جی اوز کی رجسٹریشن کیلئے ایک خصوصی مرکزی رجسٹریشن پورٹل قائم کیاہے جس میں رجسٹریشن کے لئے تمام معلومات اور کوائف دستیاب ہیں، محکمہ سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے آگاہی مراسلے بھی جاری کر دیئے گئے ہیں جس کے مطابق فلاحی تنظیموں کے سربراہان کو آگاہ کیا گیا ہے کہ گورنمنٹ آف پنجاب کے احکامات کے مطابق ایسے تمام فلاحی ادارے جو سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال ڈیپارٹمنٹ پنجاب سے رجسٹرڈ تھے اب ان تمام فلاحی اداروں کو پنجاب چیرٹی ا یکٹ 2018ء کے تحت از سر نو رجسٹریشن حاصل کرنا ہو گی ایسے ادارے جو چیرٹی ایکٹ 2018ء کے تحت اپنی رجسٹریشن نہیں کرواسکیں گے ان کو کام نہیں کر نے دیا جائے گا اور ان کی سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال یا انڈسٹری ڈیپارٹمنٹ سے رجسٹریشن بھی منسوخ تصور کی جائے گی۔

حکم

مزید :

ملتان صفحہ آخر -