ملتان:29ویں سالانہ میلاد ریلی‘ فضا دورد سلام سے گونجتی رہی، جگہ جگہ سبیلیں 

  ملتان:29ویں سالانہ میلاد ریلی‘ فضا دورد سلام سے گونجتی رہی، جگہ جگہ سبیلیں 

  

ملتان (سٹی رپورٹر)مرکز ی میلاد کمیٹی شاہ رکن عالم کالونی ملتان کے زیر اہتمام جنوبی پنجاب کی سب سے بڑی  29ویں سالانہ میلاد ریلی کا انعقادکیاگیا،فضا درود و سلام سے گونج اٹھی میلاد ریلی میں مختلف مکتبہ فکر (بقیہ نمبر30صفحہ6پر)

سے تعلق رکھنے والے افراد کے علاوہ علماء کرام سماء سیاسی مذہبی شخصیات نے کثیرتعداد میں شرکت کی۔29ویں سالانہ میلاد ریلی میلاد چوک شاہ رکن عالم سے شروع ہو کر گلشن مارکیٹ، مدنی چوک، چوک کمہاراں رحیم چوک سے ہوتے ہوئے حضرت ابوبکر مسجد گلشن مارکیٹ میں اختتام پذیر ہوئی۔ عید میلاد النبی کے سلسلے میں نکالی گئی میلاد ریلی کے قائدین اور شرکاء کا جگہ جگہ استقبال اور دستار بندی کی گئی جبکہ شرکاء کا پھولوں کی پتیا ں نچھاور کرکے استقبال کیا گیا ریلی میں اونٹ ریڑھی، گدھا ریڑھی، رکشاء، ٹرک، کاروں سائیکلوں موٹر سائیکلوں سمیت مختلف ٹرا نسپسورٹ پر شرکاء موجود تھے جس میں سماجی سیاسی مذہبی شخصیات سمیت مختلف سکولوں دینی مدارس کے طالب علمو ں سمیت رکن الدین ندیم حامدی،مشیر وزیراعلیٰ پنجاب حاجی جاویداختر انصاری،صوبائی صدرپاکستان عوامی تحریک میاں نوراحمد سہو،صدر متحدہ میلاد کونسل مرزاارشدالقادری،راؤ عبدالقیوم شاہین،حاجی محمد رفیق، شیخ عمران ارشد،حامد ارائیں،راؤ محمد عارف رضوی،یاسرارشاددیوان،حافظ منظور الہی،ثمرحامدی،ساجد قادری سمیت دیگر نے شرکت کی۔ ریلی کے راستے میں شہریوں نے جگہ جگہ دودھ، پانی کی سبیلیں لگائیں اور لنگر تقسیم کیا گیا ا موقع پر خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہاہے کہ حضرت محمدؐ تمام عالمین کے لئے رحمت بن کر آئے اور رہتی دنیا تک جامع ترین ضابطہ حیات عطا فر ما یا جس پر عمل پیرا ہو کر ہم دنیا وآخرت کی کا میابیاں حاصل کر سکتے ہیں انہوں نے کہاہے کہ اسلام امن و سلامتی کا مذہب ہے انہوں نے کہاہے کہ امن وسلامتی کا حصول صرف اور صرف پیغمبر اسلام کے دامن سے وابستگی سے ہی ممکن ہے۔پیغمبر اسلام کا امتی کبھی دہشت گردی اور انتہا پسندی میں ملوث نہیں ہوسکتا۔میلادالنبی^ کے زریعے محبتوں کے پیغام کو عام کیا جاسکتا ہے۔ مقررین نے اپنے خطاب میں کہا کہ تاجدارِ کائنات ؐکے دیوانے عقیدہ ختم نبوت اورناموس رسلات کے تحفظ کیلئے کسی بھی قسم کی قربانی دینے سے دریغ نہیں کریں گے۔جبکہمرکز ی میلاد کمیٹی شاہ رکن عالم کالونی ملتان کے زیر اہتمام 29ویں سالانہ میلاد ریلی کے موقع پر ضلع انتظامیہ کی جانب سے سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے جبکہ مختلف تنظیموں کے رضا کاروں نے بھی سیکورٹی کے انتظاما ت سنبھالے جبکہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے میلاد ریلی کے روٹس پر صفائی ستھرائی اور پانی کے چھڑکاؤں کے انتطامات کئے گئے تھے۔علاوہ ازیں مرکز ی میلاد کمیٹی شاہ رکن عالم کالونی ملتان کے زیر اہتمام 29ویں سالانہ میلاد ریلی کے موقع پر بچوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی جنہوں نے خوبصورت اور لباس زیب تن کئے ہوئے تھے جبکہ انہوں نے ہاتھوں میں سبز پرچم تھامے ہوئے تھے دریں اثنائمرکز ی میلاد کمیٹی شاہ رکن عالم کالونی ملتان کے زیر اہتمام 29ویں سالانہ میلاد ریلی میں شرکاء پیدل چلتے رہے جبکہ شرکاء کی کثیر تعداد بگھیوں، موٹر سائیکل، رکشاؤں، ٹرالوں، گاڑیوں، اونٹ گاڑیوں پر بیٹھ کر شریک ہوئے جنہوں نے اپنی اپنی گاڑیوں کو خوبصورت اندا ز میں سجایا ہوا تھا۔شرکاء کی تعداد کے لحاظ سے یہ میلاد ریلی ۲۱ ربیع الاول سے قبل نکلنے والی جنوبی پنجاب کی سب سے بڑی میلاد ریلی بن گئی۔جس میں بلاشبہ ہزاروں افراد نے شرکت کی۔

میلاد کمیٹی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -