رحیم یارخان:تیزاب گردی کاشکار خاتون 3روز بعد جاں بحق  

رحیم یارخان:تیزاب گردی کاشکار خاتون 3روز بعد جاں بحق  

  

 رحیم یار خان (نمائندہ پاکستان)تین روز قبل تیزاب گردی کا شکار ہونے والی 50 سالہ خاتون ہسپتال میں چل بسی، خاتون پر چند روز قبل دیور نے تیزاب پھینک دیا تھا جس کے باعث خاتون کے جسم کا 50 فیصد حصہ جھلس گیاتھا، پولیس تاحال ملزم کو گرفتار نہیں کر پائی جو پولیس کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے؟۔تفصیل کے مطابق تھانہ ظاہر پیر کے علاقے میں تین روز قبل یہ افسوسناک واقع پیش آیا تھا جہاں پر لعل(بقیہ نمبر31صفحہ6پر)

 مائی نامی بزرگ خاتون پرگھریلو رنجش کی بنا پر دیور رفیق احمد نے تیزاب پھینک دیا تھا جس کا مقدمہ نمبری 931/20تھانہ ظاہر پیر میں درج ہے اورتیزاب گردی کا شکار ہونے والی لعل مائی کوطبی امداد کیلئے شیخ زید ہسپتال لایا گیا تھا جہاں پر ڈاکٹروں کے مطابق خاتون کے جسم کا 50 فیصد سے زائد حصہ بری طرح جھلس گیا اور آنکھیں بھی متاثر ہوئیں خاتون چند روز شیخ زید ہسپتال میں زیر علاج رہیں اور حالت بگڑنے پر انہیں نشتر ہسپتال برن یونٹ منتقل کیا گیا تاہم منتقلی کے دوران خاتون زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئیں جن کی میت تدفین کیلئے ورثاء  کے حوالے کر دی گئی ہے، تاہم اس واقعے پر آئی جی پنجاب کے نوٹس کے باوجودپولیس تاحال ملزم کو گرفتارکر نہیں کر سکی اور خاتون کو انصاف دینے میں ناکام رہی جو پولیس کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے؟؟؟

تیزاب گردی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -