کوٹ سلطان میں دوتاجر قتل،ڈیرہ پولیس کاواردات ٹریس کرنیکا دعوی

  کوٹ سلطان میں دوتاجر قتل،ڈیرہ پولیس کاواردات ٹریس کرنیکا دعوی

  

ڈیرہ غازی خان (سٹی رپورٹر) پروفیشنل پولیسنگ کے باعث ڈکیتی قتل کے مقدمہ کا مرکزی ملزم گرفتارکرلیاگیا ،ضلع لیہ میں ڈکیتی کے دوران سونے کے 2تاجروں کے قتل کی سنگین واردات ٹریس، واردات ڈاکوؤں کے بین الصوبائی ڈکیت گینگ نے کی،ملزمان کی (بقیہ نمبر32صفحہ6پر)

گرفتاری کے لئے ٹیمیں روانہ، ہوگئیں تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے ویڑن اور آئی جی پنجاب انعام غنی کی ہدایات کے مطابق ریجنل پولیس آفیسر ڈی آئی جی محمد فیصل رانا کی طرف سیپولیسنگ کا سلسلہ جاری ہے،ان کی فیلڈ میں آن گراؤنڈ پروفیشنل پولیس کمانڈنگ کی وجہ سے ریجن کے چاروں اضلاع میں وارداتوں کی ٹریسنگ کی شرح میں کئی گنا اضافہ ہو گیا ہے،چند روز قبل تھانہ صدر ڈی جی خان کے علاقہ میں ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت کرنے پر منظور خان کو ڈاکوؤں نے مزاحمت کرنے پر فائرنگ کر کے قتل کر دیا،آر پی او فیصل رانا نے ڈی پی او ڈی جی خان سے تفصیلی رپورٹ مانگتے ہوئے واردات کو ٹریس کرنے اور ملزمان کی گرفتاری کے لئے وقت کی ڈیڈ لائن دی،پولیس نے جدید سائنسی ٹیکنالوجی کو استعمال میں لاتے ہوئے وقوعہ کے مرکزی ملزم راشد کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کردیا جہاں پر عدالت نے ملزم کو جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کیا وقوعہ کے دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے پولیس کی خصوصی ٹیمیں مختلف مقامات پر چھاپے مار رہی ہیں،آر پی او فیصل رانا نے ڈکیتی قتل کی واردات کے مقدمہ کے مرکزی ملزم کی گرفتاری کے حوالے سے ڈی جی خان پولیس کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ہدائت کی ہے کہ اس وقوعہ کے دیگر ملزمان اور سہولت کار بھی جلد گرفتار کئے جائیں،آر پی او فیصل رانا نے جائے وقوعہ پر کیمپ آفس لگانے کی پروفیشنل پولیسنگ کی وجہ سے ضلع لیہ میں ڈکیتی کے دوران سونے کے دو تاجروں کے قتل کی واردات بھی ٹریس ہو گئی ہے،چندروز قبل ضلع لیہ کے کوٹ سلطان میں ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت پر سونے کے2تاجر اعظم خان اور عبد الوحید شدید زخمی ہونے کے بعد دم توڑ گئے،آر پی او نے ڈی پی او لیہ کو حکم دیا کہ وہ جائے وقوعہ پر واردات کے ٹریس ہونے تک کیمپ آفس لگائیں،آر پی او کی طرف سے پروفیشنل پولیسنگ کیلئے اٹھایا جانے والا یہ اقدام نتیجہ خیز ثابت ہو ا،ڈی پی او لیہ کی طرف سے آر پی او کو بتایا گیا کہ ڈکیتی کے دوران دوہرے قتل کی سنگین ترین واردات ٹریس ہو گئی ہے،ملزمان کا تعلق بین الصوبائی ڈکیت گینگ سے نکلا ہے،جن کی گرفتاری کے لئے جدید سائنسی ٹیکنالوجی کے ماہرین پر مشتمل پولیس کی خصوصی ٹیمیں مختلف علاقوں میں ٹھوس شواہد کی بنیاد پر شناخت ہونے والے ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مار رہی ہیں،جنہیں بہت جلد گرفتار کر لیا جائے گا،اتوار کو چھٹی کے روز بھی آر پی او فیصل رانا نے کیمپ آفس میں بیٹھ کر24/7پولیسنگ کے تحت ریجن کے چاروں اضلاع کے پولیس افسران کو ہدایات دیں۔ 

ٹریس

مزید :

ملتان صفحہ آخر -