مختلف شہروں میں حادثے، خاتون سمیت5افراد جاں بحق 

  مختلف شہروں میں حادثے، خاتون سمیت5افراد جاں بحق 

  

 ملتان،رحیم یارخان، حاصل پور، چوک سرور شہید، چھپ کلاں (وقائع نگار، بیورو رپورٹ، نمائندہ پاکستان، سپیشل رپورٹر) ٹرک کی ٹکر سے 22 سالہ نوجوان دم توڑ گیا ہے۔تفصیل کے مطابق تھانہ مظفر آباد کے علاقے حامد پور کنورہ کا رہائشی محمد عمران پیدل جانوروں کو سڑک کراس کروارہا تھا کہ سامنے سے آنے والے (بقیہ نمبر33صفحہ6پر)

تیزرفتار ٹرک نمبری 8202/QAA کی ٹکر سے شدید زخمی ہوگیا،جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی زندگی کی بازی ہار گیاجبکہ ٹرک ڈرائیور ٹرک چھوڑ کر فرار ہوگیا،واقع کی اطلاع پر متعلقہ پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر محمد عمران کی لاش اور ٹرک قبضے میں لیکر نامعلوم ڈرائیور کے خلاف کارروائی شروع کردی ہے کمھبے پر چڑھ کر ٹرانسفر ٹھیک کرنے والا35سالہ الیکٹریشن کرنٹ لگنے پر جاں بحق‘چک198/2Rلیاقت پورکارہائشی35سالہ عبدالغفورجوکہ الیکٹریشن کاکام کرتا ہے‘ کھمبے پر چڑھ کر ٹرانسفارمر ٹھیک کررہاتھاکہ اچانک بجلی کرنٹ لگ گیا جس کے نتیجہ میں وہ نیچے آگرا اور موقع پر ہی دم توڑگیا‘ اطلاع ملنے پرپولیس تھانہ تبسم شہید نے موقع پر پہنچ کر کارروائی کے بعد لاش تدفین کے لئے ورثاء  کے حوالے کردی ہے۔ صحافی مہر محمد حفیظ آرائیں کے کزن و سابق ڈیٹا انٹری آپریٹر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال حاصل پور مہر ممتاز جس کا موٹر سائیکل رکشہ کے ساتھ ایکسیڈنٹ ہوگیا تھا جس کے نتیجہ میں وہ شدید زخمی ہوگئے تھے اور ہسپتال میں زیر علاج تھے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئے ان کی نماز جنازہ اڈا والی جنازگاہ قائم پور میں ادا کی گئی حاصل پور کے صحافیوں نے مہر ممتاز کی وفات پر مہر حفیظ آرائیں سے اظہار تعزیت کیا ہے اور مرحوم کی مغفرت کے لیے دعا کی ہے۔چوک سرور شہید بنیادی مرکز صحت سے درخت کاٹتے ہوئے درخت 11000 کے وی کی تاروں پر گر گیا کرنٹ لگنے ایک شخص جانبحق ہوگیاگزشتہ روز اڈہ محمد والہ کے بنیادی مرکز صحت میں موجودسفیدے کے درخت کاٹنے کے لیے مزدور محمد منطور ولد محمد اسلم کو بلوایا گیا اس نے جب درخت کاٹا تو درخت پاس سے گزرتی 11000 کے وی کی تاروں پر گر گیا جس کی وجہ سے درخت میں کرنٹ آنے سے مزدور  محمد منظور موقع پر ہی جان بحق ہو گیا مزدور کے ورثا نے ہسپتال انتظامیہ کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ غلام فرید سکنہ 81 پندرہ ایل اور اس کی والدہ اڈا وجھیانوالا سے اڈا چھب کلاں کی طرف آ رہے تھے کہ بھٹی ہسپتال کے ساتھ واقع ستارہ کلاتھ ہاوس کے سامنے گاڑی نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی جس کے نتیجہ خاتون موقع پر جانبحق ہو گئی جبکہ غلام فرید شدید زخمی ہو گیا جس کو فوری ریسکیو کر لیا گیا. واقعہ کی اطلاع ملتے ہی تھانہ چھب کلاں پولیس نے موقع پر پہنچ کر ڈیڈ باڈی اور حادثہ میں ملوث گاڑی کو تحویل میں لے کر کاروائی شروع کر دی جبکہ گاڑی کا ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیاہے۔

حادثات

مزید :

ملتان صفحہ آخر -