چڑھویاگینگ کاسبزی منڈی پردھاوا، آڑھتیوں سے نقدی چھین کرفرار 

  چڑھویاگینگ کاسبزی منڈی پردھاوا، آڑھتیوں سے نقدی چھین کرفرار 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 چوک پرمٹ (نمائندہ پاکستان) چڑھویا گینگ نے سبزی منڈی جتوئی میں آڑھتیوں پر دھاوا بول دیا آڑھتیوں کی درگت بنا ڈالی رقم بھی چھین کر فرار ہوگئے تفصیل کے مطابق دن دہاڑے سبزی منڈی جتوئی میں آڑھتی محمد شوکت اور ساجد حسین جو کہ اپنی آڑھت میں بیٹھے(بقیہ نمبر34صفحہ6پر)

 تھے اچانک چڑوھیا گینگ  کے درجنوں لوگ آئے جن میں نادر, امان اللہ, محمد آیاز. اور 23 نامعلوم افرادنے آتے ہی آڑھتیوں پر حملہ کر دیا اور بے تحاشا مارا جس کے باعث آڑھتی شدید زخمی ہوئے آڑھتیوں جن میں ربنواز خان غزلانی, چوہدری غلام مرتضیٰ, حاجی غلام رسول, حاجی لعل فرید, ملک مرید, عبدالشکور غزلانی ودیگر نے بتایا کہ اس سے پہلے بھی کئی بار اس گینگ نے لوگوں کو مارا پیٹا ہوا ہے اور یہ لوگ علاقہ میں خوف کی علامت بنے ہوئے ہیں آئے روز جھگڑا اور فساد ان لوگوں کا شیوا ہے انجمن آڑھتیان نے حکام بالا آر پی او ڈیرہ اور ڈی پی او مظفرگڑھ سے کاروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں انصاف فراہم کیا جائے