بدھلہ روڈ:نامعلوم افراد کی فائرنگ سے نوجوان قتل، ملزم فرار 

   بدھلہ روڈ:نامعلوم افراد کی فائرنگ سے نوجوان قتل، ملزم فرار 

  

 ملتان(وقائع نگار) تھانہ مخدوم رشید کے علاقے میں 24 سالہ نوجوان کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا اور خود موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔پولیس نے موقع سے شواہد اکٹھے کرکے کارروائی شروع کردی ہے۔تفصیل کے مطابق(بقیہ نمبر36صفحہ6پر)

 وحدت کالونی اختر آباد کا رہائشی مزمل جوعارضی طور پر الہ آباد بدھلہ روڑ کے ایک مکان میں رہائش پزیر تھا جو اکیلا رہتا تھا جس کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل کردیا اور فرار ہوگیا، واقعہ کی اطلاع پر متعلقہ پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر نوجوان کی لاش قبضے میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کردی،پولیس کے مطابق نوجوان کو نامعلوم افراد کی جانب سے فائرنگ کرکے قتل کیا گیا ہے جسے چار فائر لگے ہوئے تھے تاہم اصل حقائق میڈیکل رپورٹ کے بعد منظر عام پر لاکر ذمہ داران کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی،تفتیش شروع کردی ہے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -