اپوزیشن کی بے جان احتجاجی تحریک فلاپ، اب  کرپٹ مافیاکااحتساب ہوگا، مسز شاہدہ احمد

  اپوزیشن کی بے جان احتجاجی تحریک فلاپ، اب  کرپٹ مافیاکااحتساب ہوگا، مسز ...

  

خانیوال(بیورونیوز) پاکستان تحریک انصاف کی رہنما ممبر پنجاب اسمبلی مسزشاہدہ احمد نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں ہی پاکستان مضبوط وخوشحال (بقیہ نمبر23صفحہ6پر)

ملک بنے گا اپوزیشن کی بے جان احتجاجی تحریک فلا پ ہوچکی ہے اوراس کے بیانیہ کو عوام نے مسترد کردیاہے۔وہ یہاں معززین علاقہ اور صحافیوں کے وفودسے بات چیت کررہے تھے۔انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہاکہ اپوزیشن لوٹاہوا قوم کاپیسہ واپس کردے تو مذاکرا ت ہوسکتے ہیں موجودہ حکومت احتساب کے لیے عوام کامینڈیٹ لے کر آئی ہے جس پر کمپر ومائز نہیں کیاجاسکتا۔انہوں نے کہاکہ اپوزیشن کے اب تک تمام جلسوں کو جمع بھی کرلیاجائے توپاکستان تحریک انصاف جلسے سے کم ہے۔انہوں نے کہاکہ مہنگائی کا حکومت کو پورا اداراک ہے اس پر قابو پانے کے لیے ٹھوس اقدامات کیے جارہے ہیں۔۔۔فوٹوای میل پرموجودہیں 

مزید :

ملتان صفحہ آخر -