موسم تبدیلی کیساتھ ہی نزلہ، زکام  کھانسی اور دیگر بیماریوں میں اضافہ

موسم تبدیلی کیساتھ ہی نزلہ، زکام  کھانسی اور دیگر بیماریوں میں اضافہ

  

خانیوال (بیورورنیوز)موسم کی تبدیلی کیساتھ ہی صبح سویرے سردی کی شدت بڑھنے لگی ہے دیہی علاقوں سے(بقیہ نمبر22صفحہ6پر)

 شہر کو آنیوالے لوگوں کی اکثریت گرم کپڑوں کا استعمال کرنے لگی صبح کے اوقات میں وہ لوگ جو کاروبار کے سلسلہ میں موٹر سائیکل کا سفر اختیار کرتے ہیں انہوں نے جیکٹیں، چادریں، جرسیاں، ٹوپیاں استعمال کرنا شروع کردی ہیں تاہم دن کے اوقات میں گرمی کا زور برقرار ہے موسم میں اتنا فرق ضرور پڑا ہے کہ اگر پنکھوں کے بغیر بیٹھا جائے تو گزارا ہوجاتا ہے رات کے اوقات میں خنکی بڑھنے لگی ہے خشک سردی کی وجہ سے نزلہ، زکام، کھانسی، بخار، جسم درد جیسی بیماریوں میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -