پنجاب:خطرناک عمارتوں کو  گرانے کیلئے اقدامات شروع

    پنجاب:خطرناک عمارتوں کو  گرانے کیلئے اقدامات شروع

  

رحیم یارخان(بیورو رپورٹ)لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ پنجاب نے خطرناک عمارتوں کے گرنے سے انسانی(بقیہ نمبر20صفحہ6پر)

 جانوں کے ضیاع کو بچانے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرنے کیلئے رحیم یارخان سمیت صوبہ بھر کے ڈپٹی کمشنرز کو احکامات جاری کردیئے ہیں، بتایا گیا ہے کہ گذشتہ سال خطرناک عمارتوں کے خلاف کارروائی کیلئے سروے کرایا گیا تھا اور خطرناک عمارتوں کی کیٹیگری مرتب کی گئی خطرناک ترین عمارتوں کے مکینوں کو نکالنے کے بعد مسمار کردیا گیا، اب پنجاب حکومت کی جانب سے دوبارہ خطرناک عمارتوں کے خلاف کارروائی شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور دوبارہ سروے کرانے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -