حکومت عوامی مسائل حل کرنے کیلئے اقدامات اٹھارہی ہے، ملک عامر ڈوگر 

  حکومت عوامی مسائل حل کرنے کیلئے اقدامات اٹھارہی ہے، ملک عامر ڈوگر 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 ملتان (سٹی رپورٹر)چیف وہپ قومی اسمبلی ملک محمد عامر ڈوگر نے کہا ہے کہ عوامی مسائل کا حل اور خواتین کے حقوق کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے شاہد محمود انصاری جیسے سماجی کارکن ہمارے معاشرے کاقیمتی سرمایہ ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائش گاہ پر سماجی رہنما شاہد محمود انصاری کو چیئرپرسن برائے شیلٹر ہوم دارالامان تعیناتی کا نوٹیفیکیشن دینے کی تقریب کے موقع پرکیا۔اس موقع پر چیئرمین شاہد محمود انصاری نے اظہار خیال کرتے ہوئے (بقیہ نمبر1صفحہ6پر)

کہا کہ دارالامان کی فلاح وبہبود اور مسائل کے حل کے لیے میں اپنی تمام تر صلاحیتیں برؤئے کار لاؤنگا کمیٹی کی مشاورت کو اہمیت دی جائیگی اور دارالامان میں رہائش پذیرخواتین کے لیے صحت،تعلیم،لباس کی سہولیات کی فراہمی کے ساتھ ساتھ فری قانونی امداد اور صحت مند سرگرمیوں کااہتمام بھی کیا جائیگا۔انہوں نے مزید کہا ہے کہ حکومت نے مجھ پر جس اعتماد کا اظہار کیا ہے میں وزیراعظم اوروزیراعلی کے ویژن کے مطابق خواتین کے مسائل کو نہ صرف ترجیحی دونگا بلکہ دارالامان کو ایک مثالی ادارہ بنانے میں بھی اہم کردار ادا کرونگا۔اس موقع پر پی ٹی آئی ملتان سٹی کے صدر ملک عدنان ڈوگر،خواتین ونگ کی صدر آصفہ سلیم ملک،وائس چیئرمین ایم ڈی اے اشرف ناصر خان،سماجی رہنما اورنگزیب خان بلوچ،ظل فاطمہ،ظہیر اعوان،واجد شوکت،شہباز قریشی،فہد سانگی،چوہدری منصور،آصف ارشاد آرائیں،ملک یوسف،فاطمہ اعجاز،شمائلہ شاہ،فہمیدہ کبیر،غزل غازی،عمران سلیم،محمد علی قریشی،چوہدر مظہر مقبول،تصور حیات،محمداسلام گجر ودیگر شریک تھے۔چیف وہپ قومی ا سمبلی ملک محمد عامر ڈوگر نے حکومت پنجاب کی جانب سے سماجی رہنما شاہد محمود انصاری کو شیلٹر ہوم دارالامان کے چیئرپرسن نامزدگی کا نوٹیفیکیشن دیتے ہوئے مزید کہا ہے کہ خواتین معاشرے کا اہم حصہ ہے مسائل وافکار،تشدد اورفیملی اختلافات کی شکار خواتین کے مسائل کو ترجیح بنیادوں پر حل کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے شاہد محمود انصاری تجربے کار سماجی کارکن ہیں ان کی قیادت میں دارالامان مینجمنٹ کمیٹی مسائل کے حل کے لیے کارگر ثابت ہوگی۔
ملک عامرڈوگر