ہوم ورک مکمل، عوام کو ہرشعبہ میں تبدیلی نظر آئے گی، زین قریشی

  ہوم ورک مکمل، عوام کو ہرشعبہ میں تبدیلی نظر آئے گی، زین قریشی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 ملتان (سپیشل رپورٹر)صوبائی وزیر توانائی ڈاکٹر اختر ملک نے کہا ہے کہ وقت کا تقاضا ہے کہ تعلیمی شعبہ کی طرف بھرپور توجہ دی جائے،تعلیم کے بغیر کے دنیا میں ترقی و کامیابی حاصل نہیں کی جا سکتی،ہم اپنے تعلیمی اداروں میں اصلاحات لا اور انہیں آپ گریڈ کر رہے ہیں، تعلیمی سہولیات کی فراہمی ہمارا مشن ہے،حکومت پنجاب اپنی توانائیاں اسی شعبے پر مرکوز کئے (بقیہ نمبر2صفحہ6پر)

ہوئے ہے۔انہوں نے ان خیالات کا اظہارگزشتہ روز گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری سکول بارہ ایم آر کی 2 کڑور 17 لاکھ روپے سے اپ گریڈ کردہ بلڈنگ کے افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ ماضی میں جان بوجھ کر پسماندہ علاقوں کے تعلیمی اداروں پرتوجہ نہ دی گئی،اب ہم بلا امتیاز دیہی سکولوں کو اپ گریڈ کر رہے ہیں،سرکاری سکولوں میں بچوں کی تعلیم و تربیت کا نظام بہتر کیا جا رہا ہے اور والدین خوشی سے بچوں کو سرکاری سکولوں میں داخل کرا رہے ہیں۔ڈاکٹر اختر ملک نے کہا کہ اپنے حلقہ کے سکولوں کو اپ گریڈ کرانا میرا مشن ہے،اصلاحات کے تحت تربیت یافتہ ٹیچرز فراہم اور جدید طریقہ تدریس کو اپنایا جا رہا ہے،وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے خزانہ مخدوم زین قریشی نے کہا کہ ہم عوام سے کئے گئے تمام وعدے پورے کریں گے اور انہیں ہر شعبے میں تبدیلیاں نظر آئیں گی،جامع اصلاحات اور منظم پلاننگ کے ذریعے پسماندگی،جہالت کو دور کریں گے اور عوام کو ان کے حقوق دلائیں گے۔اس موقع پر سی ای او ایجوکیشن ریاض خان اور اہل علاقہ کی  کثیر تعداد موجود تھی۔
زین قریشی