میاں چنوں:ایم پی اے رانا بابرحسین کے دیرینہ ساتھی پی ٹی آئی میں شامل
تلمبہ (نمائندہ پاکستان) مسلم لیگ ن کے رانا بابر حسین گروپ کے(بقیہ نمبر18صفحہ6پر)
سابقہ چئیرمین بلدیہ و وائس چئیرمین بلدیہ چوہدری ندیم اختر ایڈووکیٹ، باؤ محمد رمضان، سابقہ کونسلر بلدیہ چوہدری محمد وقاص، سابقہ کونسلر بلدیہ منیر آسی نے آپنے دوستوں کے ہمراہ پی ٹی آئی کے پیر ظہور حسین قریشی گروپ میں شمولیت کا اعلان کر دیا ہے۔ یاد رہے کہ پیر ظہور حسین قریشی گروپ میں شمولیت کرنے والی یہ وہ اہم شخصیات ہیں جنہوں نے رانا بابر حسین کو لگاتار تین مرتبہ ایم پی اے بنوانے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔ اس سے پہلے رانا بابر حسین گروپ کے سدا بہار کونسلر چوہدری محمد طارق، سابقہ ناظم شیخ سجاد، شیخ محمد جمیل بھی اپنے ساتھیوں سمیت پیر ظہور حسین قریشی گروپ میں شمولیت اختیار کر چکے ہیں۔