بھارت کو بے نقاب کرنے کا مشن، وزارت امور کشمیر کا اہم فیصلہ 

        بھارت کو بے نقاب کرنے کا مشن، وزارت امور کشمیر کا اہم فیصلہ 

  

 اسلام آباد(آئی این پی) وزارت امور کشمیر نے عالمی ورچول تقریری مقابلے کے انعقاد کا فیصلہ کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرامور کشمیروگلگت علی امین گنڈاپور(بقیہ نمبر5صفحہ6پر)

 کا کہنا ہے کہ عالمی ورچول تقریری مقابلہ 26اکتوبر کو منعقد ہوگا، مقابلے کا مقصد کشمیر میں بھارت کا چہرہ بے نقاب کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تقریری مقابلے میں دنیا بھر سے 29مقررین شریک ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور آزاد کشمیر کے 11طلبا مقابلے میں شریک ہوں گے، دنیا کے مختلف ممالک سے 18مقررین شرکت کریں گے، تقریری مقابلے میں ہر مقرر کو10منٹ دیئے جائیں گے۔ علی امین گنڈاپور نے مزید کہا کہ 3رکنی جیوری عالمی مقابلے کے کامیاب مقرر کا انتخاب کرے گی، عالمی ورچول تقریری مقابلے کی افتتاحی تقریب اسلام آباد میں ہوگی۔ خیال رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔

 وزارت امور کشمیر 

مزید :

ملتان صفحہ آخر -