وٹرنری ہسپتال تلمبہ میں سہولت بازار  قائم لوگوں کو ریلیف فراہم کرنیکا عزم

  وٹرنری ہسپتال تلمبہ میں سہولت بازار  قائم لوگوں کو ریلیف فراہم کرنیکا عزم

  

تلمبہ (نمائندہ پاکستان) پیر ظہور حسین قریشی ایم این اے اور پیر عباس علی شاہ ایم پی اے کی ہدایات پر ویٹرنری ہسپتال تلمبہ کے سبزہ زار میں سہولت بازار قائم کر دیا (بقیہ نمبر16صفحہ6پر)

گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب بھر کی طرح  تلمبہ  میں بھی سہولت بازار قائم کر دیا گیاہے جس میں عوام کو حکومت کے مقرر کردہ نرخوں پر اشیاء  ضرورت دستیاب ہوں گی۔اسسٹنٹ کمشنر میاں چنوں ذیشان ندیم بھٹی اور چیف آفیسر بلدیہ خدادا تارڑ نے تلمبہ کے تاجروں کے ساتھ سہولت بازار کا دورہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ عوام کو کم قیمت پر آٹا، چینی، گھی اور دالیں ملیں گی۔ مہنگائی سے عوام کو نجات ملے گی اور اگر کسی دوکان دار نیاشیائے خوردونوش  پنجاب حکومت کی ہدایات کے مطابق فروخت نہ کیں تو اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی اور آٹا، چینی، چاول، دالیں، سبزیاں اور گھی وافر مقدار میں سہولت بازار میں موجود ہوں گے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -