احساس سکالرشپ پروگرام، زکریا یونیورسٹی  سب کیمپس لودھراں میں چیکس کی تقسیم شروع

  احساس سکالرشپ پروگرام، زکریا یونیورسٹی  سب کیمپس لودھراں میں چیکس کی ...

  

تلمبہ (نمائندہ پاکستان) بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی ملتان سب کیمپس میں احساس سکالرشپ  کے تحت چیکس تقسیم کرنے(بقیہ نمبر14صفحہ6پر)

 کا آغاز کردیا گیاہے۔ سب کیمپس لودہراں کے ڈائریکٹر ساجد ندیم نے میڈیا کو بتایا کہ حکومت پاکستان کی طرف سے غریب، محنتی اور نادار طلباء  و طالبات جو کہ کیمپس ہذا کے چار مختلف پروگرامز میں زیر تعلیم ہیں، ان میں سے 119 طلباء  و طالبات کو ہائیر ایجو کیشن کمیشن  کے مقرر کردہ معیار پر پورا اترنے کے بعد ان کی مالی معاونت اور تعلیم کے اخراجات پورا کرنے کے لیے گورنمنٹ آف پاکستان کے احساس سکالرشپ پروگرام کے تحت پچانوے لاکھ بیس ہزار روپے کے چیکس کی تقسیم کا آغاز کردیا گیا ہے۔ ڈائریکٹر ساجد ندیم نے مزید بتایا کہ اس سال نئے داخلہ لینے والے طلباء  و طالبات کے لیے بھی گورنمنٹ آف پاکستان نے ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے ذریعے سے احساس فیز 2 کے نام سے مالی معاونت کا یہ پروگرام  جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے لہذا اس سال نئے داخلہ لینے والے طلباء  و طالبات جو معیار پر پورا اترتے ہیں، وہ 30 اکتوبر 2020ء  تک ہائیر ایجوکیشن کمیشن پورٹل کے ذریعے لودھراں کیمپس میں آن لائن درخواست دے سکتے ہیں۔ آن لائن درخواست کی مفت سہولت فراہم کرنے کے لیے کیمپس میں ایک کاونٹر بنادیاگیا ہے جہاں طلباء  و طالبات رابطہ کرسکتے ہیں۔ ڈائریکٹر کیمپس نے حکومت پاکستان کے اس اقدام کو سراہا اور آئندہ اس کو جاری رکھنے کے لیے گورنمنٹ آف پاکستان کا شکریہ ادا کیا ہے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -