سرکاری تعلیمی اداروں میں کرونا سیمپلنگ  مہم تیز کرنیکا فیصلہ، ہیلتھ ٹیمیں متحرک 

  سرکاری تعلیمی اداروں میں کرونا سیمپلنگ  مہم تیز کرنیکا فیصلہ، ہیلتھ ٹیمیں ...

  

گڑھ مہاراجہ (نامہ نگار)حکومتی ہدایات کے مطابق زیادہ تعداد والے تعلیمی اداروں کی کرونا سیمپلنگ جاری ہے۔اس (بقیہ نمبر12صفحہ6پر)

سلسلہ میں گورنمنٹ ہائی سکول دربارسلطان باہو تحصیل احمدپورسیال ضلع جھنگ میں محکمہ صحت کی ایک ٹیم نے مزکور سکول کے دس اساتذہ اور چالیس طلبہ کی رینڈم سیمپلنگ کی۔لیبارٹری ٹیسٹ کی رپورٹ کے مطابق تمام اساتذہ اور طلبہ کی کروناوائررس کی رپورٹ نیگٹو آئی ہے اور کسی میں بھی کروناوائررس موجود نہیں ہیں۔درایں اثنا سنیئرہیڈماسٹر لیاقت علی فاروقی اورانچارج امورطلبہ شیخ امتیازرحمانی نے کہا کہ اساتذہ اور طلبہ میں کرونا رپورٹ,ناٹ ڈی ٹیکٹڈ,قابل ستائش ہے۔انہوں نے کہا کہ محکمہ تعلیم کی جانب سے طے شدہ ایس او پیز کے مطابق عمل درآمد کیاجارہاہے متفرق ایام میں طلبہ کی حاضری۔ماسک اورسینی ٹائزرکاا ستعمال اور سوشل ڈسٹنس سمیت دیگر ضوابط پر عمل کیا جا رہا ہے۔ 

مزید :

ملتان صفحہ آخر -