مہنگائی سے غریبوں کی کمرٹوٹ گئی،حکومتی دعوے فلاپ، ملک رفیق رجوانہ 

      مہنگائی سے غریبوں کی کمرٹوٹ گئی،حکومتی دعوے فلاپ، ملک رفیق رجوانہ 

  

 ملتان (سٹی رپورٹر)سابق گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ نے کہا ہے کہ عوام ملکی تاریخ کا مہنگائی کا بھیانک ماحول دیکھ رہی ہے جو اس نے پہلے کبھی نہیں دیکھا ایک طرف بڑھتی ہوئی مہنگائی، بے روزگاری اور یوٹیلیٹی بلز میں اضافہ نے غریب قوم کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے(بقیہ نمبر6صفحہ6پر)

 تو دوسری طرف ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کے ساتھ ساتھ آٹا، گھی، چینی اور دیگر اشیاء کی قیمتوں میں اضافے نے رہی سہی کسر پوری کردی ہے پی ڈی ایم کی تحریک نہیں رکے گی بلکہ مزید بڑھے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ (ن) شعبہ خواتین کی سٹی صدر و سابق رکن صوبائی اسمبلی سلطانہ شا ہین کی رہائش گاہ پر ان کے بھائی میاں اعجاز لنگاہ مرحوم کی اظہار تعزیت کے بعد کارکنوں سے گفتگو کے دوران کیا اس موقع پر سابق رکن قومی اسمبلی شاہین شفیق، ملک آصف رفیق رجوانہ بھی موجود تھے ملک محمد رفیق رجوانہ نے مزید کہا کہ قائدین کی تقاریر کو نشر کرنے پر پابندی سمجھ سے بالا تر ہے کارکن پارٹی کا اثاثہ ہیں جن پر پارٹی قیادت کو فخر ہے۔

فلاپ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -