علی ٹاؤن ملتان:ڈسپوزل سیوریج نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق

   علی ٹاؤن ملتان:ڈسپوزل سیوریج نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق

  

 ملتان(وقائع نگار) علی ٹاون ڈسپوزل و سیوریج کے نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔جس کے بعد محکمہ صحت ملتان  کیلئے خطرے کی گھنٹی بج گئی۔واضح رہے محکمہ صحت ملتان  کی ٹیموں نے کچھ روز قبل علی ٹاون۔ابوالفتح۔سورج میانی کے ڈسپوزل سے نمونے حاصل (بقیہ نمبر8صفحہ6پر)

کیئے۔جن کو لیبارٹری بھیجوایا گیا سورج میانی  میں واقع رپورٹ کے مطابق سورج میانی اور ابوالفتح کے لیئے گئے نمونوں کی رپورٹ نیگٹیو آئی یے۔جبکہ علی ٹاون کے ڈسپوزل کے نمونے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔دوسری جانب سی ای او ہیلتھ کا کہنا ہے کہ ضلع بھر میں آج سے  شروع ہونے والی انسداد پولیو مہم کے دوران علی ٹاون ڈسپوزل کے ملحقہ علاقوں میں موثر مہم چلائی جائیگی۔اس سے قبل سورج میانی اور کوٹلہ ابوالفتح خان بھی پازیٹیو آتا تھا۔موثر کمپین کی وجہ سے وہ نیگیٹو ہو چکے ہیں۔ائندہ دنوں میں علی ٹاون میں سے لئے جانے والے نمونے نیگٹیو آئیں گے

مزید :

ملتان صفحہ آخر -