سندھ کے حکمراں اپنی روش تبدیل کریں،طارق حسن

سندھ کے حکمراں اپنی روش تبدیل کریں،طارق حسن

  

 کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ(ق)سندھ کے صدر محمد طارق حسن نے کہا ہے کہ سندھ میں ترقیاتی کام کاغذوں میں ہی ہورہے ہیں،وعدوں کے باوجود سندھ کی عوام گزشتہ بارشوں کی مشکلات سے اب بھی تنگ ہیں میر پور خاص میں اسپتال و روڈ بنانے کے دعوے دھرے کے دھرے رہے گئے ان خیالات کا اظہار انہوں نے میرپور خاص کے صدر عمران راجپوت. ناصر خان میؤ اور فرحان شیخ سے اپنی رہائشں گاہ پر ملاقات کے موقع پر کیا طارق حسن نے کہا کہ مہنگائی نے عوام کو دو وقت کی روٹی سے بھی محروم کردیا جبکہ وفاقی و صوبائی حکومت ایک دوسرے کی کردار کشی میں لگی ہوئی ہے انہوں نے کہا مسلم لیگ (ق) عوام کے حقوق دلانے کیلئے میدان عمل میں ہے عوام کو بھی اپنے حقوق حاصل کرنے کیلئے مسلم لیگ کا ساتھ دینا ہوگا جب ہی مسائل حل ہونگے

مزید :

صفحہ آخر -