کراچی، مفت کھانا نہ دینے پر پولیس اہلکار کی دکاندار کو دھمکیاں 

  کراچی، مفت کھانا نہ دینے پر پولیس اہلکار کی دکاندار کو دھمکیاں 

  

کراچی(کرائم رپورٹر)کراچی کے علاقے کھارادر میں اسلحہ دکھا کر شہری کو دھمکیاں دینے والے پولیس اہلکار کے خلاف مقدمہ درج کر کے اسے گرفتار کر لیا گیا۔پولیس کے مطابق کھارادر میں پولیس اہلکار اور بریانی کی دکان کے مالک کے درمیان معمولی بات پر تلخ کلامی ہوئی جس کے بعد اہلکار نے دکان کے مالک سے گالم گلوچ کی۔واقعے کی ویڈیوسوشل میڈیاپر وائرل ہوگئی۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتاہے کہ اہلکار نے یونیفام کی شرٹ اتاری ہوئی ہے اور اسلحہ لہرا کر کر دکاندار کو دھمکیاں دے رہا ہے بلکہ دکاندار سمیت پولیس کو بھی مغلظات دے رہا ہے۔وڈیو وائرل ہونے کے بعد ایس ایچ او کھارادر احسن ذوالفقار نے بتایا کہ واقعہ کی اطلاع ملنے پر انھوں نے فوری نوٹس لیتے ہوئے پولیس اہلکار کو گرفتار کر کے دکاندار کی مدعیت میں اسلحہ لہراتے ہوئے سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیاہے۔واقعے سے متعلق ایس پی سٹی سمیر نورنے بتایاکہ شہری عابد کی مدعیت میں اہلکار کے خلاف مقدمہ درج کر کے اسے گرفتار کر لیا گیا ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ واقعے سے متعلق تفتیش شروع کر دی گئی ہے، محکمے میں ڈسپلن کی خلاف ورزی کرنے والے ناقابلِ برداشت ہیں۔

مزید :

صفحہ آخر -