سیاسی مفرور لندن میں بیٹھ کر سازش کررہا ہے، حلیم عادل شیخ 

سیاسی مفرور لندن میں بیٹھ کر سازش کررہا ہے، حلیم عادل شیخ 

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی نائب صدر اور سندھ اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر حلیم عادل شیخ نے کہاہے کہ کرپشن میں ملوث ایک سیاسی مفرور لندن میں بیٹھ کر پاکستان کو کمزور کرنے کی سازش کی ہے،گجرانوالا جلسے میں نواز شریف نے ہماری فوج کے خلاف باتیں کر کے ملک کمزور کرنے کی شازش کی تھی،عوام کو سمجھنا چاہئے ففتھ جنریشن وار شروع ہوچکی ہے جس کے ذریعے پاپا ڈیڈی بچاؤ موومنٹ کے لوگ ملک کو کمزور کرنے کی سازش کرنے کی کوشش کر رہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوارکوحنید لاکھانی سیکرٹریٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔حلیم عادل شیخ نے کہاکہ ففتھ وار نہ تلوار سے لڑی جاتی ہے نہ بندوق سے یہ بیان بازی سے عوام کو گمراہ کیا جاتا ہے۔عوام کو بتایا جاتا ہے کہ ملک تباہ ہوگیا ایسی ایسی باتیں کی جاتی ہیں۔ہماری پاکستان کی لیڈرشپ نہ گیدر ہے  نہ بکری ہے ایک دلیر ہے عمران خان اور ہماری افواج پاکستان کی وجہ سے آج اسرائیل بھی خوفزدہ ہے جس کو ہم ماننے سے انکار کیا تھا۔کیوں کہ آج پاکستان کی ملٹری اور سول لیڈرشپ ایک پیج پر ہیں۔ کراچی میں آکر ایک بندر مزار قائد پر آکر چھلانگیں لگائیں تھیں۔پاکستان کی قوم زندہ ہے سب چوروں کو سمجھ چکی ہے۔صفدر صاحب ایک آپ کو غیرت ہے تو بینظیر اور بھٹو صاحب کی مزار پر جتی سمیت جاکر دیکھو۔یہ جیالے آپ کوجوتے ماریں گے۔ کراچی میں کہا گیا آئی جی اغوا ہوگیا پولیس بھی چھٹیاں لیکر چلی جارہی ہے یہ سب ففتھ وار کا حصہ تھا۔مولانا صاحب بے روزگار ہے آج ہی مولانا کے الاؤنس چلا دیئے جائیں ڈیزل دیا جائے تو مولانا خاموش ہوجائیں گے۔حنید لاکھانی نے کہا نواز شریف نے ہمیشہ ملک کے خلاف کام کئے ہیں، کلبھوشن کا معاملہ ہو یا پھر کوئی اور واقعہ نواز شریف نے بھارتی پروپیگنڈہ کی حمایت کی۔ایف اے ٹی ایف کے معاملے میں بھی اپوزیشن ایک پیج پر نہیں آتی جسکی وجہ سے ہم گرے لسٹ میں ہیں۔نواز شریف کی پالیسی کی وجہ سے ہم ابھی تک گرے لسٹ میں موجود ہیں۔ دشمن کی سازش کو سمجھنے کی کوشش کریں۔

مزید :

صفحہ آخر -