کلفٹن، منگھوپیر میں حادثات 1 جاں بحق، 7 زخمی

   کلفٹن، منگھوپیر میں حادثات 1 جاں بحق، 7 زخمی

  

کراچی(این این آئی)کراچی کے علاقوں کلفٹن اور منگھوپیر میں ٹریفک حادثات میں 1 شخص جاں بحق جبکہ 7 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔کلفٹن میں چائنہ پورٹ کے قریب نامعلوم گاڑی نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں 26 سالہ سلمان جاں بحق ہو گیا جبکہ 30 سالہ شرجیل زخمی ہو گیا۔حادثے میں جاں بحق ہونے والے شخص کی لاش اور زخمی کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں زخمی کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔منگھوپیر میں ہمدرد یونیورسٹی کے قریب سوزوکی اور ڈمپر ٹکرا گئے، حادثے کے نتیجے میں 3 بچوں سمیت 6 افراد زخمی ہو گئے۔حادثے کے ان 6 زخمیوں کو طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -