اپوزیشن سازشوں ذریعے حکومت گرانے میں ناکام ہوگی، نصرت واحد 

    اپوزیشن سازشوں ذریعے حکومت گرانے میں ناکام ہوگی، نصرت واحد 

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کی رکن قومی اسمبلی نصرت واحد نے کہا ہے کہ اپوزیشن ملک مخالف بیرونی قوتوں کے ذریعے حکومت گرانے میں ناکام ہوگی۔ پاکستان دشمن بین الاقوامی لابی مودی کی سربراہی میں وطن عزیز کو عدم استحکام کا شکار بنانا چاہتی ہے۔ افراتفری کی سازش تیار کی گئی ہے تاہم پاک فوج اور ہماری انٹیلی جنس ایجنسیاں ہر ہتھکنڈے کو ناکام بنائیں گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملکی سلامتی - مفاد کا حزب اختلاف کی جماعتوں کو خیال رکھنا چاہئے۔ اپنی سیاسی اور ذاتی مفادات کے حصول کیلئے ملک کو نقصان پہنچانے سے گریز کیا جائے۔ نصرت واحد نے مزید کہا کہ احتجاج پی ڈی ایم کا حق ہے۔ حکومت جلسوں و جلوسوں میں کسی بھی قسم کی رکاوٹ پیدا نہیں کررہی ہے۔ تاہم امن و امان کی صورتحال خراب کی گئی تو سختی سے نمٹا جائے گا۔ مولانا فضل الرحمان بیرونی قوتوں کا آلہ کار بنے ہوئے ہیں اور پیپلز پارٹی، مسلم لیگ (ن) سمیت دیگر جماعتوں کو اپنے ذاتی ایجنڈے کیلئے استعمال کرنا چاہتے ہیں۔ ملک سے محبت کرنے والی سیاسی جماعتیں پاکستان مخالف قوتوں ک سیاسی ایندھن بننے سے گریز کریں۔ ملکی سلامتی اور مفاد کو داؤ پر لگانے والوں کو نشان عبرت بنایا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کسی کی بلیک میلنگ اور دباؤ میں نہیں آئے گی۔ این آر او کرپٹ ٹولے کو نہیں دیں گے۔ 

مزید :

صفحہ آخر -