گستاخانہ خاکوں پر فرانسیسی صدر نے مسلمانوں کے جذبا ت مجروع کیے: وزیراعظم 

  گستاخانہ خاکوں پر فرانسیسی صدر نے مسلمانوں کے جذبا ت مجروع کیے: وزیراعظم 

  

 اسلام آباد(آئی این پی) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ گستاخانہ خاکوں پر فرانسیسی صدر نے کروڑوں مسلمانوں کے جذبات کو مجروع کیا۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرعمران خان نے لکھا کہ میکرون کو دنیا کو مزید تقسیم کرنے کی بجائے معاملات کو حل کرنا چاہیے تھا۔ دنیا کو تقسیم کرنے سے انتہا پسندی مزید بڑھے گی، لیڈر کی خاصیت انسانوں کو متحد کرنا ہوتا ہے۔ توہین آمیز خاکوں کے ذریعے اسلام پر حملے لاعلمی کا نتیجہ ہیں۔ لیڈر کو نیلسن منڈیلا کی طرح لوگوں کو متحد کرنا چاہیے۔ فرانسیسی صدر میکرون کو انتہا پسندوں کو موقع نہیں دینا چاہیے تھا جبکہ صدر میکرون کو دنیا کو تقسیم کرنے کے بجائے معاملات کو حل کرنا چاہئے تھا۔ گستاخانہ خاکوں کی حوصلہ افزائی سے اسلام اور پیغمبر اسلام کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ اسلام کو سمجھے بغیر نشانہ بنانے پر دنیا کے مسلمانوں کے جذبات مجروح کیے گئے۔ جہالت پر مبنی بیانات، نفرت اوراسلامو فوبیا انتہا پسندی کوفروغ دیں گے۔

وزیر اعظم 

مزید :

صفحہ اول -