وکلا ء بھی کھیلوں کی سرگرمیوں فروغ دینے کا بھر پور جذبہ رکھتے ہیں: گورنر سندھ 

وکلا ء بھی کھیلوں کی سرگرمیوں فروغ دینے کا بھر پور جذبہ رکھتے ہیں: گورنر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 کراچی(اسٹاف رپورٹر)گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ سائلوں کو انصاف کی فراہمی میں وکلاء کا کردار نہایت اہمیت کا حامل ہوتا ہے اور آج کرکٹ میچ کے انعقاد سے وکلاء نے یہ ثابت کردیا ہے کہ وہ کھیلوں کی مثبت سرگرمیوں کو مزید فروغ دینے کا بھرپور جذبہ رکھتے ہیں عدالتوں کے ماحول سے دور وکلاء کے لئے تفریحی سرگرمی  کے انعقاد پر منتظمین مبارکباد کے مستحق ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سندھ ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کراچی اور حیدرآباد بار ایسوسی ایشن کے درمیان کرکٹ ٹی 20 میچ میں بطور مہمان خصوصی شرکت کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر سابق چیف جسٹس سپریم کورٹ جسٹس (ریٹائرڈ) انور ظہیر جمالی، سپریم کورٹ کے سابق جج جسٹس (ریٹائرڈ) امیر مسلم ہانی اور سابق اٹارنی جنرل انور منصور خان بھی موجود تھے۔گورنرسندھ نے مزید کہا کہ پاکستانی قوم کے لئے کرکٹ ایک جنون کی حیثیت رکھتا ہے،کرکٹ تمام پاکستانیوں کی رگ و پے میں سمائی ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل کے باعث ملک میں کرکٹ کی سرگرمیاں بحال ہوئی ہیں اور زمبابوے کے حالیہ دورے سے دیگر غیر ملکی ٹیموں کو پاکستان آنے کی ترغیب ملے گی، سری لنکا کی ٹیم کا مشکور ہوں، جس نے پاکستان کا دورہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ کورونا کے باعث دیگر شعبوں کی طرح کرکٹ بھی متاثر ہوئی لیکن وزیراعظم کے وژن، حکمت عملی کے باعث پاکستان کورونا سے ہمسایہ ممالک کی طرح متاثر نہیں ہواآج بھی کورونا کا خطرہ موجود ہے اس ضمن میں کورونا سے بچاؤ کی ایس او پیز پر عمل جاری رکھنا ہوگااس سلسلہ میں سماجی فاصلہ، ماسک کے استعمال، بار بار ہاتھ دھونے سے ہم خود  اور اپنے گھر والوں کو محفوظ رکھ سکتے ہیں۔گورنرسندھ نے سندھ ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کراچی اور حیدرآباد بار ایسوسی ایشن کی ٹیموں کو بہترین کھیل پیش کرنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ہار جیت کھیل کا حصہ ہوتی ہے، اصل بات کھیل کھیلنے کا جذبہ ہوتی ہے جسے ہمیشہ اولیت حاصل ہونا چاہئے امید ہے کہ مستقبل میں بھی اس طرح کے میچز کا انعقاد جاری رکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ معین خان اکیڈمی کا یہ گراؤنڈ کرکٹ کے فروغ میں اہم کردار ادا کررہا ہے میری سابق کھلاڑیوں سے گذارش ہے کہ وہ نوجوان کرکٹروں کی بھرپور حوصلہ افزائی کریں تاکہ ملک کو عالمی سطح پر ٹیلنٹ حاصل ہو سکے۔ گورنرسندھ کو بتایا گیا کہ حال ہی میں نیوزی لینڈ میں ہونے والے ورلڈلائرز کرکٹ کپ کے فائنل میں سندھ ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن نے بھارت کو شکست دے کر فتح حاصل کی۔ تقریب میں گورنرسندھ نے فاتح ٹیم سندھ ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کو ٹرافی اور کھلاڑیوں کو میڈل دیئے۔

مزید :

صفحہ اول -