دو سال میں جھوٹی حکومت کا پردہ فاش ہوگیا، راجہ پرویز اشرف

دو سال میں جھوٹی حکومت کا پردہ فاش ہوگیا، راجہ پرویز اشرف

  

کوئٹہ (آئی این پی) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سابق وزیرِ اعظم راجہ پرویزا شرف نے کہا ہے کہ دو سال میں جھوٹی حکومت کا پردہ فاش ہوچکا ہے۔ کوئٹہ میں حکومت مخالف اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے ہونے والے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیرِ اعظم اور پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما راجہ پرویزا شرف نے حکومت سے مخاطب ہو کر کہا کہ آپ نے عوام سے جھوٹ بولا، الیکشن میں جھوٹے وعدے کیے۔ انہوں نے کہا کہ عوام نے انہیں مسترد کردیا ہے، وقت آگیا ہے کہ حکمرانی وہ کرے جسے عوام منتخب کریں، اب یہ نہیں ہو گا کہ کوئی کرکٹ کھیلتے کھیلتے وزیرِ اعظم بن جائے۔ راجہ پرویز اشرف نے مزید کہا کہ حکومت کے وزیر کہتے ہیں کہ جلسوں سے حکومت نہیں جاتی، تو پھر آپ کی ٹانگیں کیوں کانپ رہی ہیں؟ سابق وزیرِ اعظم نے یہ بھی کہا کہ یہ لوگ جس طریقے سے آئے تھے وہ طریقہ ہی غلط تھا، اب پاکستان کی ساری جماعتیں اٹھ کھڑی ہوئی ہیں۔

پرویز اشرف

مزید :

صفحہ اول -