کویت میں ما سک نہ پہننے پر گرفتاری کا حکم،3 ماہ جیل یا 5000دینار کی سزا

کویت میں ما سک نہ پہننے پر گرفتاری کا حکم،3 ماہ جیل یا 5000دینار کی سزا

  

کویت سٹی(آئی این پی) کویت میں شعبہ صحت سے تعلق رکھنے والے ادارے نے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ ماسک نہ پہننے پر فوری طور پر گرفتاری ہوگی۔عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق کویت میں کرونا کے خلاف احتیاطی تدابیر کی خلاف ورزی پر سخت ایکشن لیا جائے گا، فیس ماسک نہ پہننے، سماجی فاصلے کا خیال نہ رکھنے اور دیگر احتیاط کی دھجیاں اڑانے پر گرفتار کیا جائے گا۔ رپورٹ کے مطابق متعلقہ ادارے نے گرفتاری کا حکم جاری کردیا ہے، کویت میں کرونا سے متعلق خاص قانون کے تحت ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والے کو تین ماہ جیل یا 5000 دینار کی سزا ہوسکتی ہے۔ یہ بھی کہا گیا ہے کہ کویت میں ماسک نہ پہننے کا فوری جرمانہ 50 سے 100 دینار کے تصفیہ آرڈر کے ذریعے نافذ کیا جاسکتا ہے لیکن اس میں وزرا کی کونسل منظوری لینا ہوگی۔

کویت حکم

مزید :

صفحہ اول -